fbpx
خبریں

کراچی: سعود آباد میں مسلح افراد نے پریزائیڈنگ افسر کو لوٹ لیا

کراچی کے علاقے ملیر سعود آباد میں نامعلوم مسلح افراد نے پریزائیڈنگ افسر کو لوٹ لیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق پولیس کا بتانا ہے کہ کراچی کے علاقے ملیر سعود آباد میں مسلح افراد پریزائیڈنگ افسر سے ووٹنگ بکس بھی لوٹ کر لے گئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ افسر عملے کے ساتھ اسکول میں داخل ہوا تو مسلح افراد آگئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ واردات کے دوران 2 سے 3 بکس، قیمتی سامان لوٹا گیا، واقعہ پاکستان پبلک اسکول میں پیش آیا۔

واضح رہے کہ پاکستان کی تاریخ کے سب سے بڑے اور بارہویں عام انتخابات کیلئے آج پولنگ ہوگی۔

ملک بھر کے قومی اور چاروں صوبائی اسمبلیوں کے 855 حلقے ہیں جن کیلئے ملک کی تاریخ کے سب سے زیادہ 17 ہزار 816 امیدوار میدان میں ہیں۔

882 خواتین امیدوار، 4 خواجہ سرا بھی جنرل نشستوں پر الیکشن لڑ رہے ہیں۔

آج 12 کروڑ 85 لاکھ 85 ہزار 760 ووٹرز حق رائے دہی استعمال کر سکیں گے جبکہ 25 سال تک عمر کے 2 کروڑ 35 لاکھ 18 ہزار371 نئے ووٹرزبھی شامل ہیں۔

پولنگ صبح 8 بجے سے شام 5 بجے تک بغیر کسی وقفے کے جاری رہے گی۔ ووٹ ڈالنے کیلئے ووٹرز کو اصل شناختی کارڈ دکھانا لازم ہوگا، قومی اسمبلی کیلئے سبز اور صوبائی اسمبلی کیلئے سفید بیلٹ پیپر ہو گا۔

Comments




Source link

Facebook Comments

رائے دیں

Back to top button
نوٹیفیکیشن فعال کریں OK No thanks
Close

Adblock Detected

برائے مہربانی ایڈ بلاکر ختم کیجئے