fbpx
خبریں

پاکستان کا غزہ میں اقوام متحدہ کے ادارے کی فنڈنگ معطل ہونے پر اظہار تشویش

پاکستان نے پیر کو بعض ممالک کی جانب سے’مشرق قریب میں فلسطینی پناہ گزینوں کے لیے اقوام متحدہ کے ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی (یو این آر ڈبلیو اے) کی فنڈنگ معطل ہونے پر گہری تشویش‘ ظاہر کی ہے۔

پاکستانی دفتر خارجہ نے آج ایک بیان میں کہا کہ اس معطلی کا وقت انتہائی پریشان کن ہے کیونکہ یہ غزہ میں جاری لڑائی، نقل مکانی اور عوام کے مصائب کے درمیان ہو رہا ہے جو اپنی روز مرہ کی بقا کے لیے یو این آر ڈبلیو اے کی اہم امداد پر منحصر ہیں۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ غزہ میں بنیادی انسانی امداد کے ادارے کی حیثیت سے یو این آر ڈبلیو اے انتہائی شدید جارحیت کے درمیان 20 لاکھ سے زائد افراد کے لیے لائف لائن کے طور پر کام کرتا ہے۔

’عملے کے ایک چھوٹے گروپ کے خلاف الزامات کے جواب میں فنڈنگ معطل کرنے کا فیصلہ غیر منصفانہ ہے۔

’ہم اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کی اس بات سے اتفاق کرتے ہیں کہ یو این آر ڈبلیو اے کی موجودہ فنڈنگ اگلے ماہ فلسطینی عوام کی مدد کے لیے تمام ضروریات کو پورا کرنے کے لیے کافی نہیں ہوگی لہٰذا غزہ کے عوام کی بقا کو برقرار رکھنے کے لیے یو این آر ڈبلیو اے کی کارروائیوں کے تسلسل کو ترجیح دینا ضروری ہے۔‘

پاکستان نے فنڈنگ معطل کرنے والے تمام ملکوں پر زور دیا کہ وہ اپنے فیصلے پر نظر ثانی کریں تاکہ یو این آر ڈبلیو اے کی رضاکارانہ سرگرمیاں معطل نہ ہوں۔

خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق اسرائیل کی جانب سے سات اکتوبر کو حماس کے حملے میں عملے کے ارکان کے ملوث ہونے کے الزامات کے بعد کئی ممالک نے کہا کہ وہ فلسطینی پناہ گزینوں کے لیے اقوام متحدہ کے ادارے کی فنڈنگ روک دیں گے۔

یو این آر ڈبلیو اے نے متعدد افراد کو برطرف کر دیا ہے اور ان دعوؤں کی مکمل تحقیقات کرنے کا کہا ہے، جبکہ اسرائیل نے جنگ کے بعد غزہ میں ایجنسی کو کام کرنے سے روکنے کا کہا ہے۔

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

سعودی عرب نے پیر کو یو این آر ڈبلیو اے کو فنڈنگ کرنے والے ممالک سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ غزہ میں کام کرنے والے ’انسانی مشنز‘ کی حمایت جاری رکھیں۔

سعودی پریس ایجنسی کے مطابق سعودی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں کہا کہ ’ان الزامات کی آزادانہ تحقیقات سے شواہد کے ساتھ حقائق سامنے آئیں گے، خاص طور پر یو این آر ڈبلیو اے کے کارکنوں کی قربانیوں کی روشنی میں، جن میں سے بہت سے غزہ اور اس کے گرد و نواح میں امدادی مقامات پر اندھا دھند اسرائیلی بمباری کے نتیجے میں جان سے گئے اور زخمی ہوئے۔‘

بیان میں مزید کہا گیا کہ ’سعودی عرب یو این آر ڈبلیو اے کے تمام حامیوں پر زور دیتا ہے کہ وہ محصور غزہ میں فلسطینی پناہ گزینوں کے لیے انسانی ہمدردی کے مشنز کی حمایت میں اپنا کردار ادا کریں۔‘

اقوام متحدہ کے ادارے کے لیے اپنی فنڈنگ روکنے والے ممالک میں امریکہ، فرانس، برطانیہ، جرمنی اور جاپان سمیت کئی دیگر بڑے ملک شامل ہیں۔

مستند خبروں اور حالات حاضرہ کے تجزیوں کے لیے انڈپینڈنٹ اردو کے وٹس ایپ چینل میں شامل ہونے کے لیے یہاں کلک کریں۔




Source link

رائے دیں

Back to top button
Close

Adblock Detected

برائے مہربانی ایڈ بلاکر ختم کیجئے