fbpx
خبریں

پاکستان میں سوشل میڈیا اور انٹرنیٹ سروسز بری طرح متاثر

پاکستان میں سوشل میڈیا اور انٹرنیٹ سروسز ہفتے کی شام کو بری طرح متاثر ہوئی ہیں۔ فیس بک، ایکس، انسٹا گرام اور یوٹیوب دو ہفتے میں دوسری مرتبہ بند ہوئے۔

سائبر سکیورٹی اور انٹرنیٹ گورننس کی نگرانی کرنے والے ادارے نیٹ بلاکس واچ ڈاگ آرگنائزیشن کے ڈائریکٹر الپ ٹوکر کا کہنا ہے کہ ’ہم پاکستان بھر میں سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کی بندش کی تصدیق کر سکتے ہیں۔‘

انہوں نے خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کو بتایا کہ یہ بندش ’نمایاں طور پر منظم‘ تھی اور پی ٹی آئی کے پروگراموں کے دوران پہلے بھی ایسی ہی پابندیاں لگائی گئیں۔‘

تاہم پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے آج انٹرنیٹ سروسز کے بند ہونے کو ’تکنیکی خرابی‘ قرار دیا۔

پی ٹی اے نے ایکس پر لکھا کہ کچھ دیر پہلے انٹرنیٹ میں جو تعطل آیا اس کی وجہ تکنیکی خرابی تھی، جسے درست کر کے انٹرنیٹ کو ملک بھر میں مکمل طور پر بحال کر دیا گیا ہے.

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

آج پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) نے تین ہفتوں سے بھی کم عرصے میں ہونے والے عام انتخابات سے قبل ورچوئل ریلی نکالی۔

پی ٹی آئی نے رہنماؤں کی تقاریر کو براہ راست سٹریم کرنا تھا لیکن پروگرام کے شروع ہونے سے پہلے ہی شام کو انٹرنیٹ میں تعطل آنا شروع ہو گیا۔

قبل ازیں بھی رواں ماہ اسی طرح کی انٹرنیٹ بندش نے پی ٹی آئی کی آن لائن مہم کے آغاز کی تقریب کو متاثر کیا تھا۔

مستند خبروں اور حالات حاضرہ کے تجزیوں کے لیے انڈپینڈنٹ اردو کے وٹس ایپ چینل میں شامل ہونے کے لیے یہاں کلک کریں۔




Source link

Facebook Comments

رائے دیں

Back to top button
نوٹیفیکیشن فعال کریں OK No thanks
Close

Adblock Detected

برائے مہربانی ایڈ بلاکر ختم کیجئے