مالے: مالدیپ کے پارلیمنٹ میں اجلاس کے دوران حکومت اور حزب اختلاف کے ارکان آپس میں گتھم گتھا ہوئے جس کی ویڈیو سامنے آگئی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق مالدیپ کا پارلیمنٹ اُس وقت میدانِ جنگ بنا جب حکومتی اتحاد کے ارکان نے خصوصی اجلاس کی کارروائی میں خلل ڈالنے کی کوشش کی۔
سوشل میڈیا پر گردش کرتی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ارکان آپس میں دست و گریباں ہیں۔ پی پی ایم سے تعلق رکھنے والے حکومتی اور صدر محمد معیزو کی جماعت پی این سی کے ارکان نے پارلیمنٹ کی کارروائی میں رکاوٹ ڈالنے کی کوشش کی۔
#WATCH | Dramatic visuals from Maldives Parliament as opposition MPs are prevented from entering Parliament floor ahead of Parliamentary approval of Muizzu’s Cabinet. pic.twitter.com/mVc6TT1yp4
— WION (@WIONews) January 28, 2024
سابق صدر ابراہیم محمد صالح کی جماعت ایم ڈی پی کو پارلیمنٹ میں اکثریت حاصل ہے۔ صدر محمد معیزو کی کابینہ میں وزرا کی شمولیت کیلیے پارلیمنٹ سے منظوری حاصل کرنے کیلیے خصوصی اجلاس بلایا گیا تھا۔
اجلاس میں وزرا کیلیے 22 میں سے 18 ناموں کی منطوری دی گئی جبکہ باقی 4 کو مسترد کیا گیا۔ اس پر حکومتی اتحاد کے ارکان نے ہنگامہ آرائی کی اور کارروائی کو متاثر کرنا چاہا۔