fbpx
خبریں

ویڈیو: برطانوی ساحل پر غزہ کے 12 ہزار شہید بچوں کے ساتھ رقت آمیز اظہار یکجہتی

لندن: برطانوی ساحل پر غزہ کے 12 ہزار شہید بچوں کے ساتھ رقت آمیز اظہار یکجہتی کا مظاہرہ سامنے آیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق غزہ کے شہید بچوں سے اظہار یکجہتی برطانیہ میں بورن ماؤتھ بیچ پر بچوں کے 12 ہزار ملبوسات رکھے گئے۔

غزہ میں اسرائیلی فوج کے نہتے مظلوم فلسطینیوں پر مظالم بدستور جاری ہیں، اسرائیل نے غزہ پر اپنی نسل کشی کی جنگ میں بارہ ہزار بچے مار دیے ہیں، برطانیہ میں بورن ماؤتھ بیچ پر فلسطین کے حامی کارکنوں نے اسرائیلی بمباری میں شہید ہونے والے ان بچوں سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے 12 ہزار بچوں کے ملبوسات ساحل پر رکھ کر عالمی بے حسی کو آئینہ دکھانے کی کوشش کی۔

امریکی ایوان نمائندگان نے اسرائیل کے لیے امدادی بل کی سیاسی چال ناکام بنا دی

یہ مظاہرہ ایک سیاسی گروپ ’لیڈ بائی ڈنکیز‘ کی قیادت میں رضاکاروں نے کیا، انھوں نے بچوں کے ہزاروں لباس ساحل کی ریت پر ایک طویل قطار میں رکھے جو 5 کلو میٹر طویل تھی، اور یوں ساحل کو ایک وسیع یادگار میں تبدیل کر دیا۔

اقوام متحدہ کے ذیلی ادارے یونیسیف کا کہنا ہے کہ غزہ کے 6 لاکھ 10 ہزار بچے رفح کی سڑکوں اور میدانوں میں کھلے آسمان تلے رہ رہے ہیں، جب کہ 12 ہزار کے قریب فلسطینی بچے اسرائیلی بمباری میں شہید ہو چکے ہیں۔ الجزیرہ کے مطابق 7 اکتوبر سے غزہ پر اسرائیلی حملوں میں اب تک کم از کم 27,585 افراد شہید اور 66,978 زخمی ہو چکے ہیں۔

Comments




Source link

Facebook Comments

رائے دیں

Back to top button
نوٹیفیکیشن فعال کریں OK No thanks
Close

Adblock Detected

برائے مہربانی ایڈ بلاکر ختم کیجئے