fbpx
خبریں

ووٹروں کو غلط فہمی سے محفوظ رکھنے کیلئے ’میٹا‘ کا بڑا فیصلہ

فیس بک اور انسٹاگرام کی مالک کمپنی میٹا نے امریکا میں الیکشن سے قبل ایک اہم فیصلہ کیا ہے کہ سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کی گئی مصنوعی ذہانت کی مدد سے بنائی گئی تصاویر کی نشان دہی کی جائے گی۔

کمپنی آرٹیفشل انٹیلی جنس (اے آئی) کی مدد سے بنائی گئی فوٹو ریئلسٹک تصاویر کے ساتھ ’ایمیجنڈ وتھ اے آئی‘ کا لیبل واضح کرے گی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق اس اقدام کا مقصد ہے کہ انتخابات کے موقع پر مشہور شخصیات اور مخالف امیدواران کی جعلی تصاویر اور غلط معلومات کو روکا جاسکے اور صارفین کو آگاہی دی جائے کہ مذکورہ تصاویرحقیقی نہیں بلکہ کمپیوٹر سے بنائی گئی ہیں۔

اگرچہ ٹیک جائنٹ بظاہر انڈسٹری کے دوسرے شراکت داروں کے ساتھ مل کر دیگر کمپنیوں کے اے آئی ٹولز سے بنائے گئے کونٹینٹ (ویڈیو، آڈیو اور تصاویر) کی نشان دہی کے لیے عالمی اسٹینڈرڈ قائم کرنے کے لیے کام کر رہا ہے لیکن موجودہ ٹیکنالوجی سے یہ بات واضح ہوتی ہے کہ میٹا صرف ان تصاویر کو ہی لیبل کر سکتا ہے جو اس کے اپنے اے آئی امیج جنریٹر (لاما) سے بنائی گئی ہوں گی۔

اس حوالے سے میٹا کے عالمی امور کے صدر نک کلیگ نے یہ واضح نہیں کیا کہ مذکورہ لیبل کب ظاہر کیے جائیں گے لیکن انہوں نے عندیہ دیا کہ یہ آنے والے چند مہینوں میں اور مختلف زبانوں میں متعارف ہوں گے۔

Comments




Source link

Facebook Comments

رائے دیں

Back to top button
نوٹیفیکیشن فعال کریں OK No thanks
Close

Adblock Detected

برائے مہربانی ایڈ بلاکر ختم کیجئے