fbpx
خبریں

نامور غیر ملکی کرکٹر کو گن پوائنٹ پر لوٹ لیا گیا

انٹرنیشنل کرکٹرز بھی اب ڈاکوؤں سے محفوظ نہیں رہے جنوبی افریقہ میں ویسٹ انڈین کرکٹر فیبین ایلن کو گن پوائنٹ پر لوٹ لیا گیا۔

معروف انٹرنیشنل کرکٹر سے لوٹ مار کا یہ واقعہ جنوبی افریقہ میں پیش آیا ہے جہاں ویسٹ انڈین آل راؤنڈر فیبین ایلن ٹی ٹوئنٹی لیگ کھیل رہے ہیں۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق جوہانسبرگ میں ٹیم ہوٹل کے باہر ڈاکوؤں نے ویسٹ انڈیز سے تعلق رکھنے والے نوجوان آل راؤنڈر فیبین ایلن سے گن پوائنٹ پر ان کا قیمتی موبائل فون اور بیگ لے گئے۔

انٹرنیشنل کرکٹرز بھی چوروسےمحفوظ نہیں ویسٹ انڈین کرکٹر فیبین ایلین کوگن پوائنٹ پر لوٹ لیا گیا۔۔ چورفیبین ایلین کاموبائل اور بیگ لےگئےواقعہ جنوبی افریقہ کےشہرجوہانسبرگ میں ٹیم ہوٹل کےباہر پیش آیا۔۔ آل راونڈرجنوبی افریقہ کی ٹی ٹوئنٹی لیگ میں کھیل رہےہیں چوری کی واردات میں کھلاڑیوں کی سیکوریٹی پرسوال اٹھا دیے۔۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ویسٹ انڈیز کے معروف کرکٹر فیبین ایلن کو جوہانسبرگ میں ٹیم ہوٹل میں گن پوائنٹ پر لوٹ لیا گیا، وہ رواں سیزن میں پارل رائلز کی نمائندگی کر رہے ہیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ یہ واقعہ سینڈٹن سن ہوٹل میں پیش آیا جہاں ڈاکوؤں نے مہمان کرکٹر کا فون اور ذاتی سامان اسلحے کے زور پر لوٹا۔ ایلن نے واقعے پر حیرانگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ٹورنامنٹ میں پروفیشنل کرکٹرز کی سیکیورٹی پر سوالات اٹھا دیے ہیں۔

کرکٹ ویسٹ انڈیز اور پارل رائلز ٹیم نے ایلن کے ساتھ پیش آئے ڈکیتی کے اس واقعے کی تصدیق کر دی ہے۔

دوسری جانب لیگ ترجمان کا کہنا ہے کہ پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہے جبکہ فیبین ایلن نے کوئی بیان دینے سے انکار کر دیا ہے۔

Comments




Source link

Facebook Comments

رائے دیں

Back to top button
نوٹیفیکیشن فعال کریں OK No thanks
Close

Adblock Detected

برائے مہربانی ایڈ بلاکر ختم کیجئے