fbpx
خبریں

مومنہ اقبال کیسے شخص سے شادی کریں گی؟

شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ مومنہ اقبال نے ہونے والے جیون ساتھی سے متعلق خصوصیات بتادیں۔

اداکارہ مومنہ اقبال نے نجی ٹی وی کے مزاحیہ شو میں شرکت کی اور شوبز کیریئر سمیت نجی زندگی سے متعلق اظہار خیال کیا۔

انہوں نے کہا کہ ایک اچھا انسان ہو جو سب کے لیے مددگار ہو، کچھ لوگ ہوتے ہیں جو خود میں ہی رہتے ہیں اور یہ سمجھتے ہیں کہ بیوی کے تعلق ہے تو بس اسی تک محدود رہنا ہے لیکن دو خاندان جڑتے ہیں تو ایسا جیون ساتھی ہونا چاہیے جو سب کو ساتھ لے کر چل سکے۔

ایک سوال کے جواب میں مومنہ اقبال نے کہا کہ لڑکیاں گاڑی اچھی چلاتی ہیں، مجھے ڈرائیونگ آتی ہے لیکن گاڑیوں کے نام نہیں جانتی ہوں۔

واضح رہے کہ اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’احسان فراموش‘ میں مومنہ اقبال نے ’فلک‘ کا منفی کردار نبھایا تھا۔

ڈرامے کی دیگر کاسٹ میں ہمایوں اشرف، مشال خان، سلمان سعید، دانیہ انور، عتیقہ اوڈھو، حمیرا اصغر، ظفر محمود، صدف احسن، جاوید اقبال، روحی غزل ودیگر شامل تھے۔

احسان فراموش کی ہدایت کاری کے فرائض سید فیصل بخاری نے انجام دیے جبکہ اس کی کہانی طاہر نذیر نے لکھی تھی۔

Comments




Source link

رائے دیں

Back to top button
Close

Adblock Detected

برائے مہربانی ایڈ بلاکر ختم کیجئے