ملائیشیا جانے کے خواہشمند پاکستانیوں کیلئے اہم خبر آگئی، اس مقصد کیلئے ویزا فیس کتنی ہوگی اور اسے حاصل کرنے سے متعلق کون سی دستاویزات قابل قبول ہیں۔
تفصیلات کے مطابق پاکستانی شہریوں کو سیاحتی مقاصد کے لیے ملائیشیا میں داخلے کے لیے وزٹ ویزا حاصل کرنا ضروری ہے، ویزہ ایک آن لائن عمل کے ذریعے باآسانی اپلائی کیا جاسکتا ہے۔ پاکستانیوں کے لیے ملائیشیا کا ای ویزا منظور ہونے کی تاریخ سے چھ ماہ تک ہے۔
ملائیشیا کے ویزا کے لیے آن لائن درخواست کہاں دی جائے؟
پاکستانی درخواست دہندگان ملائیشیا کے امیگریشن ڈیپارٹمنٹ کی سرکاری ویب سائٹ پر جا سکتے ہیں۔ یہاں، آپ کو "I am New Apply” بٹن پر کلک کرنا ہوگا اور نام، قومیت، پاسپورٹ نمبر، پتہ وغیرہ جیسی تفصیلات جمع کروانا ہوں گی۔
پاکستان سے ملائیشیا ای ویزا درخواستوں پر آن لائن کارروائی کی جاتی ہے اور عام طور پر ایک سے تین کاروباری ایام میں واپس کردی جاتی ہے۔
ای ویزا جاری ہونے کے بعد ملائیشیا جانے والے پاکستانی مسافر ان چھ ماہ کے اندر کسی بھی وقت ملک کے اندر 30 دن گزار سکتے ہیں۔
پاکستانیوں کے لیے ملائیشیا کے ای ویزا کے لیے درکار دستاویزات یہ ہیں۔
ویزا حاصل کرنے کے لیے پاکستانی پاسپورٹ
پاکستانی پاسپورٹ کے سوانحی معلومات کے صفحہ کی ڈیجیٹل کاپی
درخواست گزار کی ایک حالیہ پاسپورٹ سائز تصویر
رہائش کا ثبوت
آنے جانے کا ٹکٹ
ملائیشیا کے سفر کی مدت کے لیے فنڈز کا ثبوت
پاکستانیوں کے لیے ملائیشیا ای ویزا فیس سے مراد ملائیشیا کی حکومت کو قابل ادائیگی ویزا فیس ہے، جو ’مائی ویزا‘ کے ذریعہ فیس (پاسپورٹ اور ویزا) آرڈر 1967 کی تجویز کردہ شرح پر قبول اور جمع کی جائے گی۔
سیاحوں کے لیے ای ویزا کی فیس 20 ملائیشین رنگٹ ہے، ایک رنگٹ 58.02 روپے کے برابر ہے لہٰذا الیکٹرانک سنگل انٹری ویزا کی فیس 1,160 روپے ہے۔
درخواست دہندگان سروس چارجز کے علاوہ ویزا پروسیسنگ فیس ادا کریں گے جو کہ 105 رنگٹ ہے۔ درخواست دہندگان ایک ڈیبٹ یا کریڈٹ کارڈ کے ساتھ ای ویزا پروسیسنگ فیس ادا کرسکتے ہیں۔