fbpx
خبریں

مشہور پروڈیوسر کے بیٹے نے بھارتی فرسٹ کلاس کرکٹ میں ریکارڈ قائم کر دیا

فلم ’12 ویں فیل‘ کے پروڈیوسر ودھو ونود چوپڑا کے بیٹے نے بھارتی فرسٹ کلاس کرکٹ میں ریکارڈ قائم کردیا۔

اگنی چوپڑا نے پچھلے مہینے ہی رانجی ٹرافی پلیٹ لیگ میں میزورم کے لیے ڈیبیو کیا ہے۔ اس کے بعد سے انھوں نے اپنے پہلے چار فرسٹ کلاس میچوں میں لگاتار چار سنچریاں بنا ڈالیں، وہ یہ کارنامہ انجام دینے والے پہلے بیٹر بن گئے ہیں۔

25 سالہ اگنی مشہور فلمساز ودھو ونود چوپڑا اور فلمی نقاد انوپما چوپڑا کے صاحبزادے ہیں۔ باصلاحیت کرکٹر کے والد نے حال ہی میں فلم 12ویں فیل پروڈیوس کی ہے جس ناظرین اور ناقدین نے بے انتہا پسند کیا ہے۔

اگنی نے رانجی ٹرافی کے پہلے چار میچز میں بالترتیب 166، 92، 164، 15، 114، 10، 105 اور 101 رنز کی اننگز کھیلی ہے۔

نوجوان بیٹر ٹورنامنٹ کے اس سیزن میں میں 95.88 کی اوسط سے آٹھ اننگز میں 767 رنز کے ساتھ سب سے زیادہ رنز بنانے والے کھلاڑی بھی ہیں۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ انھوں نے 111.81 کے اسٹرائیک ریٹ سے یہ رنز اسکور کیے ہیں جس سے اندازہ ہوتا ہے کہ مخالف باؤلرز پر کتنے حاوی ہیں۔

اگنی کا کہنا ہے کہ مجھے میزورم کی ٹیم میں سب نے خوش آمدید کہا، کبھی بھی یہ احساس نہیں ہوا کہ میں ایک نئے پلیئر کی حیثیت سے یہاں موجود ہوں۔ میرا مقصد میزورم کی ٹیم کو ایلیٹ ڈویژن میں لے جانا ہے۔

Comments




Source link

رائے دیں

Back to top button
Close

Adblock Detected

برائے مہربانی ایڈ بلاکر ختم کیجئے