fbpx
خبریں

مسلمان ممالک غزہ کا محاصرہ توڑ دیں، حماس

حماس کے عہدیدار نے عرب اور مسلمان ممالک پر غزہ محاصرے کو توڑنے کی درخواست کی ہے۔

اسامہ حمدان نے غزہ کے لوگوں کی مدد کرنے کے لئے اسرائیل اور بائیڈن انتظامیہ پر “فوری اور سنجیدہ” دباؤ کا مطالبہ کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم اسلامی تعاون کی تنظیم اور عرب لیگ سے گزارش کرتے ہیں کہ وہ غزہ کے محاصرے کو تیزی سے اور فوری طور پر توڑ دیں اور غزہ کے تمام علاقوں میں طبی اور شہری دفاعی سازوسامان اور انسانی امداد کے ساتھ سرکاری اور مقبول قافلوں کی اجازت دینے کے لئے قابض صہیونیوں کو مجبور کریں۔

وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان آل سعود نے کہا ہے کہ فلسطین کا مسئلہ حل ہونے کی صورت میں سعودی عرب اسرائیل کو تسلیم کر سکتا ہے۔

یہ پوچھے جانے پر کہ کیا سعودی عرب فلسطینی تنازع کے حل کے بعد اسرائیل کو وسیع معاہدے کے حصے کے طور پر تسلیم کر سکتا ہے؟ تو سعودی عرب کے وزیر خارجہ نے جواب دیا “یقینی طور پر۔”

ریپبلکن سینیٹر لنڈسے گراہم کا کہہ چکے ہیں کہ اگر اسرائیل سعودی عرب کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانا چاہتا ہے تو اسے دو ریاستی حل کو قبول کرنا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس دو آپشن ہیں: موت کے چکر کو جاری رکھیں یا 7 اکتوبر کو تبدیلی کے طور پر استعمال کریں۔

نیتن یاہو نے اس بات پر فخر کا اظہا کیا کہ انہیں فلسطینی ریاست کے قیام کو روکنے پر فخر ہے اور انہوں نے اوسلو معاہدے کو ایک عبرتناک غلطی قرار دیا۔

Comments




Source link

Facebook Comments

رائے دیں

Back to top button
نوٹیفیکیشن فعال کریں OK No thanks
Close

Adblock Detected

برائے مہربانی ایڈ بلاکر ختم کیجئے