fbpx
خبریں

مسجد نبویؐ کے قریب سیرت میوزیم میں شاہی مہمانوں کی آمد

مدینہ منورہ کی زیارت کے دوران شاہی ضیافت میں عمرہ و زیارت پروگرام کے مہمانوں نے مسجد نبوی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے قریب واقع انٹرنیشنل میوزیم برائے سیرت نبویؐ اور اسلامی ثقافت کا دورہ کیا۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق شاہی ضیافت میں عمرہ و زیارت پروگرام کے مہمانوں نے میوزیم کے مختلف حصوں کا دورہ کیا۔

شاہی مہمانوں نے اس موقع پر میوزیم میں موجود تاریخی اہمیت کی حامل منفرد اشیا اور اسلامی تاریخ کے واقعات کو خوبصورتی سے اجاگر کرنے کی تعریف کی۔

انہوں نے اسلامی اقدار، سیرت نبوی، انبیا کے فضائل اور اسلامی تہذیب کے معروف آثار اور مقامات سے متعلق جدید ٹیکنالوجی سے تیار کردہ پریزینٹیشن بھی دیکھی۔

واضح رہے کہ یورپ اور جنوبی امریکا کے 15 ممالک سے 250 عمرہ زائرین خادم حرمین شریفین پروگرام کے دوسرے مرحلے میں سعودی عرب پہنچے ہیں۔

دوسری جانب سعودی عرب میں مسجد نبوی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی انتظامیہ کی جانب سے ریاض الجنہ میں آمد ورفت کے حوالے سے آسانی پیدا کرنے کے لئے اور راہداریوں کا نیا نظام جاری کرنے کا عزم ظاہر کیا گیا ہے۔

غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق مسجد نبوی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم انتظامیہ نے اس حوالے سے کہا ہے کہ زائرین کو سال میں صرف ایک بار ریاض الجنہ کی زیارت کا پرمٹ دیا جائے گا۔

انتظامیہ کے مطابق ’نیا پرمٹ 365 دن گزرنے پر نسک یا توکلنا ایپس کے ذریعے حاصل کیا جاسکے گا۔

Comments




Source link

Facebook Comments

رائے دیں

Back to top button
نوٹیفیکیشن فعال کریں OK No thanks
Close

Adblock Detected

برائے مہربانی ایڈ بلاکر ختم کیجئے