fbpx
خبریں

’لڑکی کو بلیک میلنگ پر تنازع‘ اسامہ قتل کیس میں انکشافات

کراچی: عوامی کالونی کورنگی تھانے کی حدود میں گزشتہ روز قتل ہونے والے اسامہ قتل کیس میں پولیس  نے مزید 2 ملزمان گرفتار کر لیے۔

پولیس کے مطابق اسامہ کے ایک دوست طلحہ کو کل ہی گرفتار کر لیا گیا تھا اور آج کارروائی میں عباد اور راحیل کو گرفتار کیا گیا۔

ملزمان نے انکشاف کیا کہ لڑکی کو بلیک میلنگ کی وجہ سے دوستوں میں تنازع چل رہا تھا، ملزم راحیل نے فائرنگ کی اور اسامہ کی لاش ٹھکانےلگائی جب کہ طلحہ اور عباد نے راحیل کو پیسے دے کر پلان میں شامل کیا۔

شادی سے قبل قتل ہونے والے نوجوان اسامہ جاوید کے قتل کی ایف آئی آر ان کے والد کی مدعیت میں عوامی کالونی کورنگی تھانے میں قتل کے دفعات کے تحت درج کی گئی۔

ایف آئی آر کے متن کے مطابق مقتول کے والد نے بیان دیا کہ جمعے کی شب بیٹے کے مایوں کے لیے دلہن کے گھر جانا تھا، اسامہ کا دوست طلحہ اسے گھر لینے آیا تھا، دلہن کے گھر سے واپس آئے تو اسامہ گھر پر نہیں تھا، کال کی تو نمبر بند تھا۔

والد نے کہا ہفتے کے دن معلوم ہوا کہ کورنگی دارالعلوم کے پاس کسی نوجوان کو گولیاں مار کر قتل کیا گیا ہے، اسپتال میں لاش دیکھی تو بیٹے کو شناخت کر لیا۔ والد نے بیان میں کہا میرے بیٹے اسامہ کو اس کا دوست طلحہ اپنی کار میں لے کر گیا تھا اسی نے قتل کیا ہے۔

پولیس نے واردات میں استعمال ہونے والی گاڑی برآمد کر لی ہے، گاڑی سے خون کے نمونے بھی حاصل کر لیے گئے ہیں۔

Comments




Source link

رائے دیں

Back to top button
Close

Adblock Detected

برائے مہربانی ایڈ بلاکر ختم کیجئے