fbpx
خبریں

عمران خان اور بشری بی بی کو توشہ خانہ کیس میں 14 ، 14 سال قید کی سزا

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو توشہ خانہ کیس میں 14,14 سال قید بامشقت  کی سزا سنا دی گئی ہے۔

دونوں مجرمان کو 10 سال کے لیے کسی بھی عوامی عہدے کے لیے نااہل بھی قرار دیا گیا ہے۔

عدالت نے سزا کے ساتھ 78 کروڑ 70 لاکھ روپے کے جرمانے کی سزا بھی دی ہے۔

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

نیب قانون کی دفعہ 342 کے تحت عمران خان کو 27 جبکہ  بشری بی بی کو 25 سوالات دیے گئے تھے۔

دونوں ملزمان کے 342 کے بیان ریکارڈ ہونے کے بعد حتمی دلائل ہوئے جس کے بعد احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے بدھ کی صبح فیصلہ سنایا۔

گذشتہ سماعت میں بشری بی بی نے 342 بیان کے 25 سوالوں پر جوابات جمع کرائے تھے، جبکہ عدالت نے گذشتہ روز بانی پی ٹی آئی کو 342 کے بیان پر 27 سوالوں کے جواب جمع کرانے کی ہدایت کی تھی۔

بشری بی بی آج سماعت میں پیش نہیں ہوئی تھیں جبکہ وکلا صفائی نے عدالت سے وقت طلب کیا تھا جسے عدالت نے مسترد کر دیا۔

یہ خبر اپ ڈیٹ کی جا رہی ہے۔

مستند خبروں اور حالات حاضرہ کے تجزیوں کے لیے انڈپینڈنٹ اردو کے وٹس ایپ چینل میں شامل ہونے کے لیے یہاں کلک کریں۔




Source link

Facebook Comments

رائے دیں

Back to top button
نوٹیفیکیشن فعال کریں OK No thanks
Close

Adblock Detected

برائے مہربانی ایڈ بلاکر ختم کیجئے