شوبز انڈسٹری کے لیجنڈری اداکار طلعت حسین کی صاحبزادی تزین حسین نے والد کی صحت سے معتلق مداحوں کو آگاہ کردیا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (ٹوئٹر) پر تزین حسین نے والد کے ساتھ اپنی تصویر پوسٹ کی جس میں دونوں کو خوشگوار موڈ میں دیکھا جاسکتاہے۔
تزین نے لکھا کہ ’ہم ان تمام خیر خواہوں اور مداحوں کے شکر گزار ہیں جنہوں نے میرے والد کی صحت یابی کے لیے دعا کی اور ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔‘
انہوں نے لکھا کہ ’الحمدللہ! آپ سب کی دعاؤں سے ابو بہت بہتر ہیں، میں اپنے اہلخانہ کی طرف سے آپ کا شکریہ ادا کرنا چاہتی ہوں۔‘
We, the Hussains are thankful to all the well wishers and fans who sent us prayers and wishes. Alhamdolillah with all your prayers Abu is doing much better.
On behalf of my family I would like to extend my thanks to you.
بہت شکریہ pic.twitter.com/4mT013VGQu
— tazeen hussain (@HussainTazeen) February 3, 2024
واضح رہے کہ گزشتہ دنوں طلعت حسین کی بیٹی تزین حسین نے ایک نجی ٹی وی چینل کو دیے گئے انٹرویو میں کہا تھا کہ ان کے والد طلعت حسین کو یادداشت کے کافی مسئلے درپیش ہیں، ان کے والد کو لوگوں کو یاد نہیں رکھ پارہے، یہاں تک کہ وہ لوگوں کے نام بھی بھول رہے ہیں۔
اُنہوں نے تمام مداحوں سے درخواست کی تھی کہ وہ ان کے والد کی صحت یابی کے لیے دعائیں کریں تاکہ وہ جلد از جلد ہشاش بشاش ہوجائیں اور اسکرین کے پردے پر نظر آسکیں۔