معروف گلوکار علی ظفر کی پی ایس ایل سیزن 9 میں واپسی ہوئی ہے اور وہ آفیشل ترانہ گائیں گے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (ٹوئٹر) نے سوشل میڈیا پر علی ظفر کی پیانو بجاتے ویڈیو جاری کی اور لکھا کہ گلوکار پی ایس ایل 9 کا آفیشل تھرانہ گنگنائیں گے۔
علی ظفر نے پی ایس ایل ون، ٹو، تھری کے ترانے بھی گائے تھے۔
Bilkul bajay gi. Aur stage bhee phir se sajjay ga ! #HBLPSL9 #Anthem #PSL #PSLanthem #BhaeeHazirHai
— Ali Zafar (@AliZafarsays) February 2, 2024
واضح رہے کہ پی ایس ایل کا نواں سیزن 17 فروری سے لاہور میں شروع ہوگا۔
اُدھر جواب میں گلوکار علی ظفر نے بھی سوشل میڈیا پر یہ پیغام شیئر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ بالکل بجے گی اور سٹیج بھی پھر سے سجے گا۔
انہوں نے گانے کی تیاری کے حوالے سے اپنی ایک ویڈیو شیئر کی جس میں وہ پیانو پر دھن کی تیاری میں مصروف ہیں۔