جدہ : سعودی گولڈ مارکیٹ میں سونے کے نرخوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، جس کے بعد زیورات کی خرید وفروخت کا رجحان بھی بڑھ رہا ہے۔
سعودی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سعودی گولڈ مارکیٹ میں سونے کے نرخوں میں کمی ریکارڈ کی گئی۔
24 قیراط ایک گرام سونے کی قیمت 244.74 ریال، 22 قیراط ایک گرام 224.35 اور 18 قیراط 183.56 ریال رہی جبکہ 21 قیراط ایک گرام سونا 214.15 ریال میں فروخت کیا جاتا رہا۔
سعودی گولڈ مارکیٹ میں21 قیراط 8 گرام گنی 2,055.84 ریال، 22 قیراط 2,153.74 ریال جبکہ 24 قیراط 8 گرام گنی کی قیمت 2,349.54 ریال رہی جبکہ ایک کلو گرام سونے کے نرخ 246,456.54ریکارڈ کیے گئے۔
Comments
Follow Us