fbpx
خبریں

’سب سو رہے تھے‘؛ گھر میں آتشزدگی سے میاں بیوی بچوں سمیت جھلس کر ہلاک

بھارت کی ریاست اتر پردیش کے ضلع بریلی میں گھر میں آتشزدگی سے میاں بیوی بچوں سمیت جھلس کر ہلاک ہوگئے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق افسوس ناک واقعہ گزشتہ شب پیش آیا۔ پولیس نے ابتدائی تحقیقات میں آگ لگنے کی وجہ شارٹ سرکٹ یا ہیٹر کو قرار دیا۔

جھلس کر ہلاک ہونے والوں میں 35 سالہ اجے گپتا، اس کی اہلیہ انیتا، بچے دیویانش، دکش اور دیویانشی شامل ہیں۔ فیملی کھانا کھا کر سوئی تھی اور صبح ان کے گھر سے دھواں اٹھتا دیکھ کر علاقہ مکینوں نے پولیس کو طلب کیا۔

پولیس اور علاقہ مکینوں نے گھر میں جا کر دیکھا تو فیملی کے تمام افراد جھلس کر ہلاک ہو چکے تھے۔ پولیس حکام نے لاشوں کو پوسٹ مارٹم کیلیے اسپتال منتقل کیا اور واقعے کی تحقیقات کا آغاز کیا۔

حکام کے مطابق آگ لگنے کے دوران سب سو رہے تھے، واقعے کی تمام پہلوؤں سے تحقیقات کر رہے ہیں، شبہ ہے کہ ہیٹر یا شارٹ سرکٹ کے باعث گھر میں آگ لگی لیکن حتمی طور پر کچھ نہیں کہا جا سکتا۔

آتشزدگی سے گھر کا سارا سامان جل کر رکھا ہوگیا۔ حیرانی کی بات ہے کہ اتنا بڑا واقعہ ہونے پر علاقہ مکینوں کو خبر تک نہ ہوئی۔

Comments




Source link

رائے دیں

Back to top button
Close

Adblock Detected

برائے مہربانی ایڈ بلاکر ختم کیجئے