fbpx
خبریں

سبی میں تحریک انصاف کی ریلی میں دھماکہ، چار افراد جان سے گئے

بلوچستان کے شہر سبی میں منگل کو پاکستان تحریک انصاف کی ریلی میں دھماکے سے چار افراد جان سے گئے جب کہ پانچ افراد زخمی ہوئے ہیں۔

صحافی عامر بجوئی کے مطابق ایم ایس ہسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ دھماکے میں چار افراد جان سے گئے جب کہ چھ افراد زخمی ہوئے۔

الیکشن کمیشن نے دھماکے کا نوٹس لیتے ہوئے چیف سکریٹری بلوچستان اور آئی جی بلوچستان سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔

بلوچستان کے نگران وزیر اطلاعات جان اچکزئی نے ایکس پر جاری بیان میں بتایا کہ ’سبی میں ریلی پر دہشت گردوں نے حملہ کیا۔‘

جان اچکزئی کا مزید کہنا تھا کہ ’دہشت گردوں کا حملہ انتخابات کروانے کے لیے بلوچستان حکومت کی حوصلہ شکنی نہیں کر سکتا۔۔۔انتخابات طے شدہ وقت پر ہوں گے۔‘

جان اچکزئی نے یہ بھی کہا کہ ’دہشت گردوں‘ کا مقصد انتخابات کے عمل اور نتائج میں خلل ڈالنا ہے۔

تحریک انصاف کی جانب سے جاری میں واقعے کی تحقیقات کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ بیان میں کہا گیا کہ ’دھماکہ قومی اسمبلی کے لیے سبی سے امیدوار صدام ترین کی ریلی کے بعد ہوا۔ ہم اس واقعے کی مذمت اور اس کی تحقیقات کا مطالبہ کرتے ہیں۔ پی ٹی آئی جلد ہی ہونے والے انتخابات میں حصہ لینے کے لیے پر عزم ہے۔‘

بیان کے مطابق یہ ’حملہ عمران خان کی سزا کے چند گھنٹے بعد ان کی جماعت کی ریلی میں پیش آیا جو غیر ریاستی عناصر کے ارادوں اور ان کی انتخابی عمل کو سبوتاژ کرنے کی کوشش  پر سوالیہ نشان ہے اس لیے ان سے نمٹنے کی ضرورت ہے۔‘




Source link

Facebook Comments

رائے دیں

Back to top button
نوٹیفیکیشن فعال کریں OK No thanks
Close

Adblock Detected

برائے مہربانی ایڈ بلاکر ختم کیجئے