ذیابیطس جس کو عرف عام میں شوگر کی بیماری کہا جاتا ہے ایک موذی مرض ہے اور پاکستان اس مرض کی شرح میں دنیا میں پہلے نمبر پر آ گیا ہے۔
شماریاتی ڈیٹا شیئر کرنے والے اکاؤنٹ دی اسپیکٹریٹر انڈیکس نے انٹرنیشنل ڈائیبیٹز فیڈریشن کے اعداد وشمار کی بنیاد پر سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایک (سابق ٹوئٹر) پر ایک فہرست جاری کی ہے جس کے مطابق دنیا میں سب سے زیادہ ذیابیطس کے مریض پاکستان میں پائے جاتے ہیں۔
اس رپورٹ میں دنیا بھر سے 30 سے زائد ممالک کا ڈیٹا دیا گیا ہے اور فہرست کے مطابق پاکستان میں شوگر کے مریضوں کی شرح 30.8 فیصد سے سب سے بلند ترین سطح پر ہے جس کے بعد دوسرے نمبر پر کویت ہے جہاں ہر 100 میں سے 24.9 فیصد افراد ذیابیطس کا شکار ہیں۔
تیسرے نمبر پر مصر کا نام ہے جہاں شوگر کے مرض کی شرح 20.9 فیصد بتائی جاتی ہے جب کہ قطر، ملیشیا اور سعودی عرب بالترتیب چوتھے، پانچویں اور چھٹے نمبر پر ہیں۔
اس فہرست میں ترکیہ کا 14.5 فیصد کے ساتھ آٹھواں، بنگلہ دیش کا نواں، امریکا کا 10.7 فیصد کے ساتھ 13 واں جب کہ چین کا 10.6 فیصد کے ساتھ 15 واں نمبر ہے۔
Share of population with diabetes
Pakistan: 30.8%
Kuwait: 24.9%
Egypt: 20.9%
Qatar: 19.5%
Malaysia: 19%
Saudi Arabia: 18.7%
Mexico: 16.9%
Turkey: 14.5%
Bangladesh: 14.2%
Sri Lanka: 11.3%
South Africa: 10.8%
Iraq: 10.7%
United States: 10.7%…— The Spectator Index (@spectatorindex) January 21, 2024
پڑوسی ملک بھارت 9.6 فیصد کے ساتھ 18 ویں نمبر پر موجود ہے، ایران میں یہ شرح 9.1 فیصد اور نمبر 19 واں ہے۔ اس فہرست میں شوگر کے مریضوں کا سب سے کم تناسب نائجیریا میں ہے جہاں یہ مرض 3.6 فیصد ہے۔
انٹرنیشنل ڈائبٹیز فیڈریشن کے مطابق پاکستان میں شوگر کے مریضوں کی تعداد 3 کروڑ سے تجاوز کر چکی ہے۔