ممبئی: بالی وڈ کے نامور اسٹارز ہریتک روشن اور دپیکا پڈوکون کی جانب سے فلم ’فائٹر‘ کیلیے لیے گئے معاوضے کی تفصلات سامنے آگئیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ’فائٹر‘ کو 25 جنوری کے دن سینما گھروں میں نمائش کیلیے پیش کیا گیا تھا۔ ایکشن فلم کی ہدایت کاری سدھارتھ آنند کی ہے۔
اس میں ہریتک روش اور دپیکا پڈوکون کے ساتھ انیل کپور کو بھی اہم کردار ادا کرتے ہوئے دیکھا گیا۔ حال ہی میں اداکاروں کی جانب سے لیے گئے معاوضے کی تفصیلات منظرِ عام پر آئی ہیں۔
ہریتک روشن نے اس کیلیے 85 کروڑ روپے کا بھاری معاوضہ وصول کیا جبکہ دپیکا پڈوکون نے 20 اور انیل کپور نے 15 کروڑ روپے وصول کیے۔
’فائٹر‘ نے پہلے دن 22 اعشاریہ 5 کروڑ روپے کا زبردست بزنس کیا جبکہ ریلیز کے چوتھے دن تک 126 اعشاریہ 5 کروڑ روپے کمانے میں کامیاب رہی۔
Comments
Follow Us