fbpx
خبریں

خیبرپختونخوا میں پی ٹی آئی حمایت یافتہ آزاد امیدوار آگے

پاکستان میں عام انتخابات کے سلسلے میں جمعرات کو ووٹنگ کا عمل مکمل ہونے کے تقریباً نو گھنٹے بعد غیرحتمی، غیر سرکاری نتائج آنے کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے۔

اس حوالے صوبہ خیبر پختونخوا میں الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے جاری ہونے والے غیر حتمی، غیر سرکاری نتائج کو یہاں یکجا کیا جا رہا ہے۔


 

غیر حتمی، غیر سرکاری نتائج کے مطابق پی کی 76 پشاور 5 سے آزاد امیدوار سمیع اللہ خان 18888 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے ہیں۔

الیکشن کمیشن کے مطابق حلقہ پی کی 6 سوات 4 سے آزاد امیدوار فضل حکیم خان 25330 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے ہیں۔

پی کے 4 سوات II سے آزاد امیوار علی شاہ 30022 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے ہیں۔

پی کے 19 باجوڑ1 سے آزاد امیدوار حمید الرحمن 23044  ووٹ حاصل کرکے منتخب ہوئے ہیں۔

پی کے 77 پشاور 6 سے آزاد امیدوار شیر علی آفریدی 30544 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے ہیں۔

پی کے 25 بونیر 1 سے آزاد امیدوار ریاض خان 28490 ووٹوں سے کامیاب قرار پائے ہیں۔

پی کے 45 ایبٹ آباد 6 سے آزاد امیدوار مشتاق احمد غنی 50143 ووٹ سے کامیاب ہوئے ہیں۔

پی کے 34 بٹگرام 1 سے آزاد امیدوار زبیر خان 13501 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے ہیں۔

پی کے 65 چارسدہ 6 سے آزاد امیدوار فضل شکور خان 43103 ووٹ لے کر جیتے ہیں۔ 

پی کے 26 بونیر II سے آزاد امیدوار سید فخر جہان 26782 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے ہیں۔

پی کے 7 سوات v سے آزاد امیدوار امجد علی 25129 ووٹوں سے کامیاب قرار پائے ہیں۔

پی کے 63 چارسدہ II سے آزاد امیدوار ارشد علی ولد سجید گل 34395 ووٹوں سے فتح حاصل کی ہے۔ 




Source link

Facebook Comments

رائے دیں

Back to top button
نوٹیفیکیشن فعال کریں OK No thanks
Close

Adblock Detected

برائے مہربانی ایڈ بلاکر ختم کیجئے