خوشاب میں خاتون نے شک کی بنا پر کزن کے ڈیڑھ سالہ بیٹے کو زندہ دفن کردیا۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق خوشاب کی تحصیل قائد آباد میں خاتون نے ذاتی رنجش اور شک کو بنیاد بنا کراپنے کزن کے ڈیڑھ سالہ بچے کو اغوا کے بعد زندہ دفن کردیا۔
پولیس کواطلاع ملی تھی کہ احمد نواز کے بیٹے محمد کاشان کو اغوا کرلیا گیا ہے۔
ڈی پی او نے مغوی کو فوری تلاش کرنے کی ہدایت جاری کی، پولیس نے سائنسی بنیاد پر تفتیش کی اور ملزمہ مقدس بی بی اور اس کے شوہر شفاء اللہ کو حراست میں لیا۔
دوران تفتیش ملزمہ اور ملزم نے انکشاف کیا کہ بچے کو زندہ دفن کردیا ہے۔
پولیس نے ملزمہ کی نشاندہی پر لاش برآمد کرلی، پولیس کا بتانا ہے کہ ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔
Comments
Follow Us