fbpx
خبریں

خواتین، بچوں کو نامناسب تصاویر بھیجنے والوں کیلئے ’میٹا‘ کا اہم اعلان

سوشل میڈیا پلیٹ فارمز فیس بک اور انسٹاگرام کی پیرنٹ کپمنی میٹا نے کہا ہے کہ وہ رواں سال کے آخر میں انکرپٹڈ چیٹس سمیت بچوں کو عریاں اور نامناسب تصاویر بھیجنے کی حوصلہ شکنی کے لیے ایک نیا حفاظتی ٹول متعارف کرائے گی۔

برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق میٹا نے یہ فیصلہ حکومت اور پولیس حکام کی تنقید کے بعد کیا ہے جس کے تحت میسنجر چیٹس کو بطور ڈیفالٹ انکرپٹ کیا گیا۔

میٹا کے مطابق یہ نیا فیچر مکمل طور پر صارفین، خاص طور پر خواتین اور نوعمر بچوں کی حفاظت کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔ 13 سال سے کم عمر بچوں کو اس پلیٹ فارم کو استعمال کرنے کی اجازت نہیں ہے۔

نابالغ بچے، بطور ڈیفالٹ، اجنبیوں سے انسٹاگرام اور میسنجر پر پیغامات وصول کرنے سے قاصر ہوں گے۔ یہ سسٹم انکرپٹڈ چیٹس میں بھی کام کرے گا جس میں اس سال کے آخر میں مزید تفصیلات سامنے آئیں گی۔

واضح رہے کہ اس ماہ کے شروع میں حکام نے کہا تھا کہ انگلینڈ اور ویلز میں بچوں کی طرف سے کیے جانے والے جنسی جرائم میں اضافے میں عریاں اور نامناسب تصاویر بھیجنے والے نوجوانوں نے اہم کردار ادا کیا۔

Comments




Source link

Facebook Comments

رائے دیں

Back to top button
نوٹیفیکیشن فعال کریں OK No thanks
Close

Adblock Detected

برائے مہربانی ایڈ بلاکر ختم کیجئے