پاکستانی کرکٹر شعیب ملک اور اداکارہ ثنا جاوید کی شادی کی خبر سامنے آتے ہی سوشل میڈیا صارفین شعیب کی سابق اہلیہ اور ٹینس سٹار ثانیہ مرزا سے اظہار ہمدردی کرنے لگے اور نوبیاہتا جوڑے کو تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔
تاہم آج ثانیہ مرزا کی والدہ کا ایک بیان سامنے آیا ہے جس میں شعیب ملک کے نئے سفر کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا گیا ہے۔
شعیب اختر کی سابق اہلیہ نسیمہ مرزا نے انسٹاگرام پر ایک پوسٹ شیئر کی جس میں تحریر تھا: ’ثانیہ نے ہمیشہ اپنی ذاتی زندگی کو عوام کی نظروں سے دور رکھا ہے تاہم آج حالات کا تقاضہ ہے کہ وہ یہ خبر شیئر کریں کہ چند ماہ قبل ان کے اور شعیب کے درمیان طلاق ہو گئی تھی۔ وہ شعیب کے اس نئے سفر کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتی ہیں۔‘
اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)
انہوں نے مزید تحریر کیا کہ ’ثانیہ کی زندگی کے اس نازک موڑ پر ہم تمام فینز اور نیک تمناؤں کا اظہار کرنے والوں سے گذارش کریں گے کہ وہ قیاس آرائیوں سے گریز کریں اور ان کی پرائیویسی کی ضرورت کو مقدم رکھیں۔‘
سوشل میڈیا صارفین اس بیان پر ثانیہ مرزا کو سراہ رہے ہیں اور ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کر رہے ہیں۔
ایکس صارف فرید خان نے لکھا: ’کوئی مسئلہ نہیں کھڑا کیا، کسی کو مورد الزام نہیں ٹھہرایا، کوئی انٹرویوز اور پریس کانفرنسز نہیں کی گئیں۔ ثانیہ مرزا نے صرف ایک بیان جاری کیا اور شعیب ملک کے مستقبل کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
’ثانیہ ایک اعلیٰ پائے کی کھلاڑی اور عمدہ انسان ہیں۔‘
No fuss created, no blame game, no social media rants and no interviews or press conferences – Sania Mirza just released a statement and wished Shoaib Malik well for his future. She’s an elite athlete and an elite woman too
You have my respect, @MirzaSania pic.twitter.com/w9tvDCRY5I
— Farid Khan (@_FaridKhan) January 21, 2024
ایک اور صارف کا کہنا تھا کہ ’کبھی کوئی غلط بیان نہیں دیا۔ ہمیشہ اپنی نجی زندگی کو لائم لائٹ سے دور رکھا۔ شعیب ملک کے لیے پورے ملک کے خلاف کھڑی ہوئیں، یہاں تک کہ طلاق کے بعد بھی شور و غل نہیں مچایا۔ ونڈر وومن ثانیہ مرزا کے لیے ڈھیروں تکریم۔‘
انسٹاگرام صارف عباس علی کا کہنا تھا: ’یہ دیکھ کر دکھ ہوا۔ ثانیہ اور ننھے اذہان کے لیے نیک تمنائیں۔‘
وسیمہ نسرین نامی انسٹاگرام صارف نے لکھا: ’ثانیہ، اللہ تعالٰی آپ کو ڈھیروں خوشیوں، ہمت اور خوبصورت مستقبل سے نوازیں۔ آمین
انسٹاگرام پر ایک اور صارف نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے تحریر کیا: ’ثانیہ مرزا ایک باوقار اور بلند کردار خاتون ہیں۔‘
پاکستانی کرکٹر شعیب ملک کی انڈین ٹینس سٹار ثانیہ مرزا سے 2010 میں شادی ہوئی تھی جن سے ان کا ایک بیٹا اذہان مرزا ملک ہے۔
مستند خبروں اور حالات حاضرہ کے تجزیوں کے لیے انڈپینڈنٹ اردو کے وٹس ایپ چینل میں شامل ہونے کے لیے یہاں کلک کریں۔