fbpx
خبریں

بالی ووڈ کی دل دہلا دینے والی دستاویزی فلم آسکر کے لیے نامزد

لاس اینجلس: فلمی دنیا کے سب سے معتبر آسکر ایوارڈز کے 96 ویں سالانہ ایوارڈز کی نامزدگیاں کا اعلان کردیا گیا، جس میں بالی ووڈ کی دل دہلا دینے والی دستاویزی فلم بھی شامل ہے۔

رپورٹ کے مطابق ‘ٹو کل اے ٹائیگر’ واحد بھارتی فلم ہے جسے آسکر 2024 کے لیے نامزد کیا گیا ہے، اس کے علاوہ مزید چار فلموں کو ڈاکومینٹری فیچر فلم کیٹیگری کے لیے نامزد کیا گیا ہے۔

دستاویزی فیچر فلم ‘ٹو کِل اے ٹائیگر’ کی ہدایت کاری نشا پاہوجا نے کی ہے، ‘ٹو کل اے ٹائیگر’ 10 ستمبر 2022 کو سینما گھروں میں ریلیز ہوئی، ٹورنٹو انٹرنیشنل فلم فیسٹیول میں اس فلم کا ورلڈ پریمیئر بھی ہوا، جہاں اس نے بہترین کینیڈین فیچر فلم کا ایمپلیفائی وائس ایوارڈ جیتا۔

فلم ‘ٹو کل اے ٹائیگر’ کی کہانی بھارت کے ایک چھوٹے سے گاؤں پر مبنی ہے، جہاں ایک باپ  اپنی 13 سالہ بیٹی کے  انصاف کے حصول کے لیے جدوجہد کرتا ہے۔ فلم میں دکھایا گیا ہے کہ ایک 13 سالہ لڑکی کو اغوا کیا جاتا ہے اور بعد میں اسے تین افراد زیادتی کا نشانہ بناتے ہیں۔ جس کے بعد رنجیت، جو متاثرہ کا باپ ہے، اس کے لیے لڑتا ہے۔

ہالی ووڈ رپورٹر کے مطابق ایک باپ کی اپنی بیٹی کے لیے محبت اور انصاف کے لیے اس کی مشکل جنگ کی وجہ سے اس فلم کو آسکر کے لیے نامزد کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ آسکر کی 96 ویں سالانہ تقریب مارچ میں لاس اینجلس میں ہوگی، اس بار پاکستانی فلم ان فلیمز غیر ملکی بہترین فلم کی دوڑ کے پہلے ہی مرحلے میں باہر ہوگئی تھی۔

Comments




Source link

Facebook Comments

رائے دیں

Back to top button
نوٹیفیکیشن فعال کریں OK No thanks
Close

Adblock Detected

برائے مہربانی ایڈ بلاکر ختم کیجئے