لاہور: پنجاب میں الیکشن 2024 کے لیے ووٹنگ کا دن قریب آتے ہی ووٹ کی خرید و فروخت شروع ہو گئی، سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی ہے جس میں ووٹ خریدے جا رہے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق لاہور کے انتخابی حلقے این اے 127 میں ووٹ خریدنے کی ایک فوٹیج سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہے، جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کچھ افراد ووٹ خرید رہے ہیں۔
فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ فی ووٹ 5 ہزار روپے میں خریدا جا رہا ہے، اور ووٹ خریدنے والوں کے پاس پانچ پانچ ہزار روپے کی گڈیاں ہیں، کئی افراد کو لائن میں لگ کر شناختی کارڈ جمع کراتے ہوئے بھی دیکھا جا سکتا ہے۔
این اے 127 میں بند ہال میں مسیحی برادری کے لوگوں سے بلاول بھٹو کی ٹیم شناختی وصول کررہی تھی ساتھ نقد پیسے تقسیم کررہی تھی،پولیس نے چھاپہ مار دیا۔ pic.twitter.com/trFZFeMm3b
— Saif Awan (@saifullahawan40) February 3, 2024
لاہور، ن لیگ کی جانب سے این اے 127 میں ووٹ خریدے جانے کی فوٹیج سامنے آ گئی pic.twitter.com/TExuBJdIQS
— Siasat.pk (@siasatpk) February 3, 2024
این اے 127 میں بلاول بھٹو کی جانب سے ووٹ خریدنے کا معاملہ عطاء تارڑ نے ایکسپوز کردیا۔رنگے ہاتھوں پکڑے گئے۔ pic.twitter.com/aaVbc1kKqh
— Saif Awan (@saifullahawan40) February 3, 2024
واضح رہے کہ لاہور کے حلقے این اے 127 سے مسلم لیگ ن کے ڈپٹی جنرل سیکریٹری عطا اللہ تارڑ انتخاب لڑ رہے ہیں، جب کہ ان کے مقابل پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری خود لڑ رہے ہیں، عطا اللہ تارڑ نے گزشتہ روز پیپلز پارٹی پر حلقے میں ووٹ خریدنے کا الزام بھی لگایا تھا، اسی طرح ن لیگ پر بھی ووٹ خریدنے کے الزامات ہیں۔
ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق چیف الیکشن کمشنر نے سیاسی جماعت کی طرف سے ووٹوں کی مبینہ خرید و فروخت کا بھی نوٹس لے لیا ہے۔