سری لنکا اور افغانستان کے درمیان جاری واحد ٹیسٹ میچ کے دوسرے روز اینجلو میتھیوز کے عجیب و غریب انداز میں آؤٹ ہونے کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔
کولمبو ٹیسٹ کی پہلی اننگ میں افغانستان کی ٹیم 198 رنز پر ڈھیر ہوگئی جبکہ دوسرے روز کھیل کے اختتام پر میزبان ٹیم نے 6 وکٹوں کے نقصان پر 410 رنز بنالیے ہیں۔
سدھیرا سمارا وکرما 21 رنز کے ساتھ کریز پر موجود ہیں۔
سری لنکا کی جانب سے اینجلو میتھیوز نے شاندار 141 رنز کی اننگ کھیلی جبکہ دنیش چندی مل بھی 107 رنز بنا کر نمایاں رہے، کپتان دھنن جیا ڈی سلوا بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹ گئے۔
افغانستان کی جانب سے نوید زدران اور قیس احمد نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔
تاہم میچ میں اس وقت دلچسپ صورتحال پیدا ہوگئی جب اینجلو میتھیوز نے قیس احمد کی گیند پر چوکا تو لگایا مگر شاٹ کھیلتے ہوئے بلا وکٹ پر دے مارا۔
Angelo Mathew’s with a four and bowled pic.twitter.com/IZITIq1Pmy
— Jarrod Kimber (@ajarrodkimber) February 3, 2024
آل راؤنڈر نے عجیب و غریب انداز میں ہٹ وکٹ ہونے پر اپنا سر پکڑ لیا، ان کے اس طرح آؤٹ ہونے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی جس پر صارفین کی جانب سے دلچسپ تبصرے کیے جارہے ہیں۔
سوشل میڈیا صارفین اینجلیو میتھیوز کے ٹائم آؤٹ ہونے کی ویڈیو بھی شیئر کررہے ہیں۔