fbpx
خبریں

ایرانی صدر کا فوجی کمانڈروں کی ہلاکت کا بدلہ لینے کا اعلان

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی نے شام میں پاسدارن انقلاب کے فوجی کمانڈروں کی ہلاکت کا بدلہ لینے کا اعلان کیا ہے۔

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ ان جنایات اور بزدلانہ اقدامات کا ہرحال میں جواب دیا جائے گا۔

ایرانی صدر نے کہا اسرائیل کی جانب سے پاسداران انقلا ب کے اہلکاروں پر بزدلانہ حملے کی شدید مذمت کرتے ہیں، شام کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کرتے ہوئے یہ دہشت گردانہ اقدام کیا گیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ حملے غاصب حکومت کی شکست کی دلیل ہیں، صہیونی حکومت اپنے ناپاک عزائم حاصل کرنے میں ناکام ہوگئی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روزشام کے دارالحکومت دمشق میں اسرائیل فوج کے حملے میں پاسداران انقلاب کے پانچ ملٹری مشیر جاں بحق ہو ئے، اسرائیلی فوج نے چار منزلہ عمارت کو نشانہ بنایا تھا۔

اس حملے میں پاسدران انقلاب میں قدس فورس کے انٹیلی جنس سربراہ محمد کاظمی المعروف حاجی صادق اور ان کے جانشیں سمیت پانچ فوجی کمانڈرز جان سے گئے، مارے جانے والے دیگر چاربڑے فوجی کمانڈروں میں حجۃ اللہ امیدوار، علی آقازادہ، حسین محمد اور سعید کریمی شامل ہیں۔

 ایرانی پاسداران انقلاب نے اپنے ارکان کی شہادت کی تصدیق کر دی ہے، پاسدران انقلاب کا کہنا ہے اعلیٰ فوجی کمانڈر شام میں مشن پر تھے۔

Comments




Source link

Facebook Comments

رائے دیں

Back to top button
نوٹیفیکیشن فعال کریں OK No thanks
Close

Adblock Detected

برائے مہربانی ایڈ بلاکر ختم کیجئے