fbpx
خبریں

اگر فلمیں نہ ملیں تو سڑکوں پر اداکاری کروں گا، نواز الدین صدیقی

بالی ووڈ کے معروف اداکار نواز الدین صدیقی کا کہنا ہے کہ اگر مستقبل میں کام نہ ملا تو سڑکوں اور گلیوں میں اداکاری کروں گا۔

 حالیہ انٹرویو میں بالی ووڈ کے معروف اداکار نواز الدین صدیقی نے کہا کہ اگر مستقبل میں  مجھے فلموں میں کام ملنا بند ہوا تو مجھ میں اتنی طاقت نہیں کہ میں کسی کے پاس جا کر کام مانگوں۔

اُنہوں نے کہا کہ میں کسی سے یہ نہیں کہہ سکتا کہ مجھے کام دیں بلکہ میں اپنا گھر، اپنے جوتے اور سب کچھ بیچ کر میں اپنی فلم بناؤں گا کیونکہ مجھے خود پر یقین ہے۔

بھارتی اداکار کا کہنا ہے کہ اداکاری اہم ہے لیکن اداکاری فلموں میں ہی کی جائے یہ اہم نہیں ہے۔

اُنہوں نے کہا کہ مجھے اگر فلموں میں کام نہیں ملے گا تو میں گلیوں، سڑکوں، ٹرینوں اور بسوں میں اداکاری کروں گا۔

نواز الدین صدیقی نے کہا کہ میں نے کبھی یہ بھی نہیں سوچا تھا کہ میں اتنا کامیاب اداکار بنوں گا۔

اُنہوں نے کہا کہ میں پہلے ٹیوب لائٹ کی طرح تھا، بولتے ہوئے بھی ہکلاتا تھا  اور کسی بھی چیز کو سمجھنے میں مجھے وقت لگتا تھا، میری شخصیت میں  آہستہ آہستہ بہتری آئی ہے۔

Comments




Source link

Facebook Comments

رائے دیں

Back to top button
نوٹیفیکیشن فعال کریں OK No thanks
Close

Adblock Detected

برائے مہربانی ایڈ بلاکر ختم کیجئے