fbpx
خبریں

اولاد کی نعمت سے محروم خاتون نے سب کو رُلا دیا

ماں ایک ایسی ہستی ہے جو اپنے بچے کی پیدائش کا سنتے ہی زندگی کی ہر خوشی ہر تمنا اور خواہشات سے اولاد کی خاطر کنارہ کش ہو جاتی ہے۔

لیکن بد قسمتی سے کچھ خواتین اس نعمت سے محروم ہوتی ہیں اور اس مقصد کیلئے وہ ہر اس در پر جاتی ہیں جہاں سے ان کو کوئی امید یا آسرا مل سکے۔

اے آر وائی ڈیجیٹل کے پروگرام گڈ مارننگ پاکستان میں ایک ایسی ہی خاتون نے اپنی آپ بیتی سنائی کہ جسے سن کر ناظرین کی آنکھیں بھی نم ہوگئیں۔

پروگرام کی میزبان ندا یاسر سے گفتگو کرتے ہوئے فاطمہ شعیب نامی خاتون نے بتایا کہ وہ بھی اسی کشمکش کا شکار اور عزیز و اقارب کے طعنوں سے پریشان ہیں۔

فاطمہ نے بتایا کہ ان کی شادی کو تین سال ہوگئے لیکن اب تک اولاد کی نعمت سے محروم ہوں، ہر طرح کا علاج کرایا ہم میاں بیوی کے تمام ٹیسٹ بھی کلیئر ہیں وظائف بھی کیے لیکن اب تک کوئی امید نظر نہیں آرہی۔

اس موقع پر اسلامک اسکالر اور عالمہ صفا فاطمہ نے مذکورہ خاتون کو اولاد کے حصول کیلئے ایک وظیفہ بیان کیا اور بتایا کہ باوضو ہوکر تین تین مرتبہ اوّل و آخر درود شریف کے ساتھ 41 مرتبہ یا اوّلُ کا ورد کثرت سے روزانہ کریں۔

انہوں نے بتایا کہ دعا مانگنے کیلیے صحابہ کرام کا یہ طریقہ رہا ہے کہ دعا سے پہلے دو رکعت نفل پڑھیں پھر اپنے رب سے گڑگڑا کر دعا کریں۔ اللہ دعاؤں کو قبول کرنے والا ہے۔

Comments




Source link

Facebook Comments

رائے دیں

Back to top button
نوٹیفیکیشن فعال کریں OK No thanks
Close

Adblock Detected

برائے مہربانی ایڈ بلاکر ختم کیجئے