fbpx
خبریں

انگلینڈ نے دوسرے ٹیسٹ کیلئے ٹیم کا اعلان کردیا، شعیب بشیر ڈیبیو کرینگے

انگلش ٹیم نے دوسرے ٹیسٹ میچ میں اسپن وکٹ کے امکان کو مدنظر رکھتے ہوئے نوعمر شعیب بشیر کو بھی ٹیم کا حصہ بنانے کا فیصلہ کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق بھارت کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ کے لیے انگلینڈ نے اپنی پلیئنگ الیون کا اعلان کردیا۔ ویزا ایشو کی وجہ سے تاخیر سے بھارت پہنچنے والے آف اسپنر شعیب بشیر بھی ٹیسٹ میچ میں اپنا ڈیبیو کریں گے۔

فاسٹ بولر جیمز اینڈرسن کی بھی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے۔ جمعہ 2 فروری سے وشاکاپٹنم میں ہونے والے دوسرے ٹیسٹ میچ میں جیمز اینڈرسن کو مارک ووڈ کی جگہ پر ٹیم کا حصہ بنایا گیا ہے۔

انگلینڈ نے اپنے ٹرمپ کارڈ پاکستانی نژاد اسپنر شعیب بشیر کو بھی دوسرے ٹیسٹ میں کھلانے کا فیصلہ کیا ہے۔ وہ پہلے ٹیسٹ میچ میں کھیلنے سے قاصر رہے تھے۔

انگلش سائیڈ نے شعیب کو پلیئنگ الیون میں منتخب کرکے اپنے اسپن ڈپارٹمنٹ کو مضبوط کیا ہے۔ حیدرآباد ٹیسٹ میں انگلینڈ کو ایک پراپر آف اسپنر کی کمی کا سامنا رہا تھا۔ شعیب کو زخمی جیک لیش کی جگہ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

انگلینڈ کی ٹیم کپتان بین اسٹوکس، جیک کرولی، بین ڈکٹ، اولی پوپ، جو روٹ، جونی بیرسٹو، بین فاکس، ریحان احمد، ٹام ہارٹلے، شعیب بشیر اور جیمز اینڈرسن پر مشتمل ہوگی۔

واضح رہے کہ پہلے ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ نے چوتھی اننگز میں اپنے اسپنرز کی شاندار کارکردگی کی بدولت بھارت کو 28 رنز سے شکست دی تھی۔

Comments




Source link

Facebook Comments

رائے دیں

Back to top button
نوٹیفیکیشن فعال کریں OK No thanks
Close

Adblock Detected

برائے مہربانی ایڈ بلاکر ختم کیجئے