fbpx
خبریں

انڈیا کو انڈیا میں شکست: انگلینڈ نے حیدرآباد ٹیسٹ 28 رنز سے جیت لیا

انڈیا کو حیدرآباد میں انگلینڈ کے خلاف کھیلے جانے والے پہلے ٹیسٹ میچ میں پہلی اننگز میں برتری کے باوجود شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

حیدر آباد میں کھیلے جانے والے سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ کے چوتھے روز انڈین ٹیم 230 رنز کے تعاقب میں 202 رنز ہی بنا سکی۔

اس طرح انگلینڈ 190 رنز کے خسارے کے باوجود 28 رنز سے یہ ٹیسٹ میچ جیتنے میں کامیاب ہو گیا ہے۔

انڈیا کی جانب سے کوئی بھی بلے باز دوسری اننگز میں کریز پر زیادہ وقت نہ گزار سکا۔ سب سے زیادہ رنز بنانے والے کھلاڑی روہت شرما تھے جنہوں نے 39 رنز کی اننگز کھیلی۔

دوسری جانب انگلینڈ کی جانب سے اپنا پہلا ٹیسٹ میچ کھیلنے والے سپنر ٹام ہارٹلے سب سے نمایاں بولر رہے جنہوں نے سات انڈین بلے بازوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

 اس سے پہلے انگلینڈ نے حیدر آباد میں کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ میچ کی پہلی اننگز میں 246 رنز بنائے تھے جس کے جواب میں انڈیا نے جیسوال، کے ایل راہل اور جدیجہ کی نصف سینچریوں کی بدولت پہلی اننگز میں 436 رنز بنائے اور 190 رنز کی برتری بھی حاصل کر لی تھی۔

تاہم انگلینڈ نے اپنی دوسری اننگز میں شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کیا اور اولی پوپ کی عمدہ اننگز کے بدولت 420 رنز بنا ڈالے۔ اس طرح انگلینڈ نے انڈیا کو یہ میچ جیتنے کے لیے 231 رنز کا ہدف دیا تھا۔

اولی پوپ نے 278 گیندوں پر 21 چوکوں کی مدد سے 196 رنز کی اننگز کھیلی تھی۔

انگلینڈ نے اس فتح کو تاریخ میں اپنے بہترین فتوحات میں سے ایک قرار دیا ہے۔




Source link

رائے دیں

Back to top button
Close

Adblock Detected

برائے مہربانی ایڈ بلاکر ختم کیجئے