fbpx
خبریں

انڈیا اور فرانس میں ہیلی کاپٹروں، آبدوزوں اور ہتھیاروں کی مشترکہ پیداوار کا معاہدہ

انڈیا اور فرانس نے جمعے کو نئی دہلی میں انڈین وزیر اعظم نریندر مودی اور فرانسیسی صدر ایمانوئل میکروں کے درمیان ملاقات کے بعد انڈین فوج کے لیے ہیلی کاپٹروں، آبدوزوں اور دیگر دفاعی سازوسامان کی مشترکہ پیداوار پر مل کر کام کرنے پر اتفاق کیا ہے۔

دونوں ممالک نے دوست ممالک کے لیے دفاعی پیداوار پر بھی اتفاق کیا۔ انڈیا کی سب سے بڑی کمپنی ٹاٹا گروپ اور یورپ کی ایئربس نے مشترکہ طور پر سویلین ہیلی کاپٹرتیار کرنے کا معاہدہ کیا۔

انڈیا کے خارجہ سیکریٹری ونے کواترا نے کہا: ’مقامی سطح پر تیار ہونے والے پرزہ جات کے ساتھ ایچ 125 ہیلی کاپٹروں کی پیدوار کے لیے ٹاٹا اور (فرانس میں قائم) ایئربس ہیلی کاپٹرز کے درمیان صنعتی شراکت داری پر (دستخط) کیے گئے۔‘

ایئربس نے ہیلی کاپٹروں کے لیے حتمی اسمبلی لائن (ایف اے ایل) کا بھی اعلان کیا اور کہا کہ یہ ہیلی کاپٹر پڑوسی ممالک کے ذریعے بالواسطہ طور پر انڈیا کو برآمد کیے جائیں گے۔

ایئربس کا کہنا تھا کہ ’ایف اے ایل کی تشکیل میں 24 ماہ لگیں گے اور توقع ہے کہ 2026 میں ہیلی کاپٹروں کی فراہمی شروع ہو جائے گی۔‘

انڈین حکومت نے جمعے کی شام بتایا کہ فرانسیسی صدر نے جمعے کو انڈیا کی یوم جمہوریہ کی شاندار تقریب میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کے لیے دورہ کیا۔

انہوں نے صدر دروپدی مرمو کی سرکاری ضیافت میں بھی شرکت کی جہاں نئی دفاعی پیداوار کا معاہدہ طے پایا۔

انڈین حکومت کے بیان میں مزید کہا گیا کہ دونوں رہنماؤں نے دفاعی پیداوار کے شعبے، جوہری توانائی، خلائی تحقیق، ماحولیاتی تبدیلی، صحت اور زراعت جیسی عوامی خدمات کے شعبوں میں مصنوعی ذہانت کے استعمال میں جاری دوطرفہ تعلقات کو وسعت دینے پر بھی اتفاق کیا۔

ہیلی کاپٹروں اور آبدوزوں کی مشترکہ پیداوار سمیت کسی بھی معاہدے کے مالی حجم کی فوری طور پر تصدیق نہیں کی گئی۔

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

فرانس انڈیا کا دہائیوں پرانا اتحادی ہے جس کے امریکہ اور برطانیہ جیسی مغربی طاقتوں کے ساتھ باہمی سفارتی تعلقات قائم ہیں۔ روس کے بعد فرانس انڈیا کو اسلحہ فراہم کرنے والا دوسرا بڑا ملک ہے۔

میکروں کے 40 گھنٹے پر محیط انڈیا کے حالیہ دورے کے دوران 40 گھنٹے پر محیط دو طرفہ سربراہ ملاقات گذشتہ سال مئی کے بعد سے پانچویں ایسی بیٹھک تھی۔

سرکاری بیان میں کہا گیا کہ انڈیا اور فرانس نے 2020 اور 2022 میں فرانسیسی جزیرے لا ری یونین سے مشترکہ نگرانی مشنوں کا آغاز کرتے ہوئے جنوب مغربی بحر ہند میں تعاون کو تیز کرنے پر اتفاق کیا۔

میکروں نے یہ بھی کہا کہ فرانس ایسے حالات پیدا کرے گا کہ سالانہ 30 ہزار انڈین طلبہ فرانس میں اعلیٰ تعلیم کی طرف راغب ہو سکیں۔

مستند خبروں اور حالات حاضرہ کے تجزیوں کے لیے انڈپینڈنٹ اردو کے وٹس ایپ چینل میں شامل ہونے کے لیے یہاں کلک کریں۔




Source link

Facebook Comments

رائے دیں

Back to top button
نوٹیفیکیشن فعال کریں OK No thanks
Close

Adblock Detected

برائے مہربانی ایڈ بلاکر ختم کیجئے