بینونی: انڈر 19 ورلڈ کپ کے دوسرے سیمی فائنل میں آسٹریلیا نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد ایک وکٹ سے شکست دے دی۔
بینونی میں کھیلے گئے دوسرے سیمی فائنل میں آسٹریلیا انڈر 19 ٹیم نے پاکستان کی جانب سے دیا گیا 180 رنز کا ہدف 49.1 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا، فائنل اتوار کو آسٹریلیا اور بھارت کے درمیان کھیلا جائے گا۔
ہیری ڈکسن نے شاندار نصف سنچری اسکور کی، اولیور پیکے 49 رنز بنا کر نمایاں رہے۔
Well played, boys!
We are proud of your run at the ICC U19 World Cup #PakistanFutureStars | #U19WorldCup | #PAKvAUS pic.twitter.com/VhGu4pWX3t
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) February 8, 2024
پاکستان کی جانب سے فاسٹ بولر علی رضا نے 34 رنز کے عوض 4 وکٹیں حاصل کیں، عرفات منہاس نے دو، محمد ذیشان اور عبید شاہ ایک، ایک وکٹ حاصل کرسکے۔
اس سے قبل قومی ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 49ویں اوور میں 179 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی تھی۔
پاکستان کی جانب سے عرفات منہاس اور اذان اویس نے 52، 52 رنز بنائے تھے، کپتان سعد بیگ نے تین رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے تھے، اوپنر شامل حسین 17 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔
آسٹریلیا کی جانب سے ٹام اسٹریکر نے 6 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی تھی۔