سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ امکان ہے کہ پیپلزپارٹی اور ن لیگ ایک ساتھ بیٹھی ہوں۔
پروگرام الیونتھ آور میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ آزاد لوگوں کی بڑی تعداد ہوگی جو حکومت میں شامل ہوگی، دوتین جماعتوں کا اتحاد ہوگا اس کے بعد ہی حکومت بنے گی۔
انہوں نے کہا کہ جس طرح انتخابی مہم چل رہی ہیں کچھ نہیں پتہ آگے کیا ہوگا، امکان ہے کہ پیپلزپارٹی اور ن لیگ ایک ساتھ بیٹھی ہوں۔
شاہد خاقان نے کہا کہ الیکشن کو13 دن رہ گئے کوئی الیکشن کاماحول نہیں ہے، عوام سیاسی نظام اور سیاسی قیادت سے مایوس ہوچکے ہیں۔
ایک سوال کے جواب میں شاہد خاقان نے کہا کہ باقاعدہ سیاسی جماعت کیسے چھوڑی جاتی ہے مجھے نہیں پتہ لیکن الیکشن میں حصہ نہ لیں تو اس کا مطلب ہے جماعت کے ساتھ نہیں۔
سابق ن لیگی رہنما نے کہا کہ سیاست نہیں چھوڑی اس الیکشن میں حصہ نہیں لیا، سیاست اب کسی نئے پلیٹ فارم سے ہوگی، نئی جماعت کی گنجائش ہے الیکشن کےبعد ہی کوئی فیصلہ کرینگے۔
شاہد خاقان نے کہا کہ نوازشریف کیساتھ 35 سال کی رفاقت ہے، بدقسمتی ہے آج ن لیگ کے طرز سیاست سے اتفاق نہیں کرتا ہمارے ملک کا نظام مکمل طور پرآئین کے مطابق نہیں چلتا۔
ان کا کہنا تھا کہ کوئی وزیراعظم یہ کہے کہ مجھےچلنے نہیں دیا گیا تواتفاق نہیں کرتا، ہر وزیراعظم کی خواہش ہوتی ہے کہ بادشاہ کی طرح اختیارات ہوں، نظام میں آئین کے بغیر بھی رکاوٹیں ہیں۔
ن لیگی رہنما نے کہا کہ وزیراعظم کے پاس 90 فیصد تک کام کرانے کےاختیارات ہوتے ہیں۔