fbpx
خبریں

امریکی وزیردفاع انتہائی نگہداشت یونٹ میں داخل: پینٹاگون

امریکی محکمہ دفاع پینٹاگون نے کہا ہے کہ وزیر دفاع لائیڈ آسٹن کو مثانے کےعارضے کے باعث انتہائی نگہداشت یونٹ میں داخل کر لیا گیا ہے۔

خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق پینٹاگون سے جاری وزیردفاع کے ڈاکٹرز سے منسوب بیان میں کہا گیا ’آج رات متعدد ٹیسٹوں اور معائنوں کے بعد وزیر دفاع کو دیکھ بھال اور نگرانی کے لیے والٹر ریڈ نیشنل ملٹری میڈیکل سینٹر کے انتہائی نگہداشت یونٹ میں داخل کر لیا گیا۔‘

لائیڈ آسٹن کے ہسپتال میں داخل ہونے سے چند ہفتے قبل یہ اطلاع سامنے آئی تھی کہ انہیں امریکی صدر کو فوری مطلع کیے بغیر ہسپتال داخل کرایا گیا تھا، جس پر تنقید دیکھنے میں آئی تھی کیونکہ امریکہ کو مشرق وسطیٰ اور یوکرین میں بحران کا سامنا ہے۔

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

آسٹن پروسٹیٹ کینسر کے علاج کے دوران پیچیدگیوں کے باعث دسمبر اور پھر جنوری میں عوام کے سامنے نہیں آئے تھے۔

پینٹاگون کے ترجمان پیٹ رائڈر کے مطابق: ’اس بار، اتوار کی سہ پہر ہسپتال بھیجے جانے کے تقریباً دو گھنٹے بعد عوام کو بتا دیا گیا اور ڈپٹی سیکرٹری دفاع کیتھلین ہکس نے مقامی وقت شام 5:00 بجے سے ٹھیک پہلے وزیردفاع کے ’امور اور فرائض سنبھال لیے۔‘

میری لینڈ ہسپتال کے والٹر ریڈ نیشنل ملٹری میڈیکل سینٹر کے ڈاکٹر جان میڈوکس اور ڈاکٹر گریگوری چیسنٹ کے حوالے سے جاری ہونے والے تازہ ترین بیان میں کہا گیا: ’اس وقت یہ واضح نہیں ہے کہ وزیردفاع آسٹن کب تک ہسپتال میں زیر علاج رہیں گے۔‘

مستند خبروں اور حالات حاضرہ کے تجزیوں کے لیے انڈپینڈنٹ اردو کے وٹس ایپ چینل میں شامل ہونے کے لیے یہاں کلک کریں۔




Source link

Facebook Comments

رائے دیں

Back to top button
نوٹیفیکیشن فعال کریں OK No thanks
Close

Adblock Detected

برائے مہربانی ایڈ بلاکر ختم کیجئے