الیکشن 2024 سے متعلق قومی ٹی 20 ٹیم کے کپتان شاہین آفریدی اور سابق فاسٹ بولر محمد عامر نے اپنی رائے کا اظہار کردیا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (ٹوئٹر) پر ٹی 20 ٹیم کے کپتان شاہین آفریدی نے عوام کو 8 فروری کو ہونے والے عام انتخابات میں ووٹ ڈالنے کا مشورہ دیا ہے۔
انہوں نے لکھا کہ ’جائیں اور کل بہتر پاکستان کے لیے ووٹ دیں۔‘
Voting is not only our right — it is our power!
Go and vote tomorrow for better Pakistan InshaAllah. Pakistan Zindabad
— Shaheen Shah Afridi (@iShaheenAfridi) February 7, 2024
دوسری جانب سابق فاسٹ بولر محمد عامر نے لکھا کہ ’پاکستان میں انتخابات میں 24 گھنٹے سے بھی کم وقت رہ گیا ہے، ایک نئے طلوع آفتاب کا وعدہ افق پر ہے، آپ کی پسند سے قطع نظر، آپ کا ووٹ وہ قوت ہے جو تبدیلی لاسکتا ہے، اپنے حق کا استعمال کریں، ہر ووٹ شمار ہوتا ہے۔
Less than 24 hours left for the election in Pakistan. The promise of a new sunrise is on the horizon. Regardless of your choice, your vote is the force that can transform. Exercise your right—every vote counts! ️ #PakistanElection2024 .
— Mohammad Amir (@iamamirofficial) February 7, 2024
واضح رہے کہ شاہین آفریدی اور محمد عامر نے آئی ایل ٹی 20 میں ڈیزرٹ وائپرز کی نمائندگی کی تھی۔
یاد رہے کہ کل ملک بھر میں عوام حق رائے دہی استعمال کریں گے، ووٹ ڈالنے کے لیے رائے دہندگان کو صبح 8 بجے سے لے کر شام 6 بجے تک کا وقت دیا گیا ہے۔