fbpx
خبریں

الیکشن 2024 پاکستان : الیکشن کا بینر اتارنے پر ویلڈر کو گولی مار دی گئی

راولپنڈی: الیکشن کا بینر اتارنے پر ویلڈر کو گولی مار دی گئی، ویلڈر محمد علی کو زخمی حالت میں اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق راولپنڈی میں الیکشن کا بینر اتارنے پر اڈیالہ روڈ پر ویلڈر کو گولی مار دی گئی۔

پولیس ذرائع نے بتایا ہے کہ ویلڈر محمد علی کو زخمی حالت میں اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے تاہم ملزم فرار ہوگیا۔

پولیس کا کہنا تھا کہ زخمی ویلڈر اڈیالہ روڈ پر ویلڈنگ کی دکان پر کام کرتا ہے، دکان کے باہر سے اس نے الیکشن کا بینر اتارا تھا، الیکشن کا بینر اتارنے پر ملزم راجہ شمس نے اسے گولی مار کر زخمی کر دیا۔

Comments




Source link

رائے دیں

Back to top button
Close

Adblock Detected

برائے مہربانی ایڈ بلاکر ختم کیجئے