fbpx
خبریں

آسٹریلیا نے انڈیا کو انڈر 19 ورلڈ کپ کے فائنل میں بھی ہرا دیا

آسٹریلیا کی انڈر19 کرکٹ ٹیم اتوار کو ورلڈ کپ کے فائنل میں انڈیا کو شکست دے کر چوتھی مرتبہ عالمی چیمپیئن بننے کا اعزاز حاصل کر لیا ہے۔

بینونی میں اتوار کو کھیلے گئے آئی سی سی انڈر-19 ورلڈ کپ کے فائنل میں آسٹریلیا نے انڈیا کے خلاف 79 رنز سے فتح حاصل کی۔

اس سے قبل آسٹریلیا کی سینیئر ٹیم نے آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپیئن شپ اور کرکٹ ورلڈ کپ 2023 کے فائنل میں بھی انڈیا کو شکست دی تھی۔

آئی سی سی انڈر-19 ورلڈ کپ کے فائنل میں آسٹریلیا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اووروں میں سات وکٹوں کے نقصان پر 253 رنز بنائے تھے۔

آسٹریلیا کی جانب سے ہرجس سنگھ نے 55، کپتان ہیو نے 48، اوپنر ہیری ڈکسن 42 اور اولیور پیک ناٹ آؤٹ 46 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔

انڈیا کی طرف سے راج لمبانی تین، نمن تیواری دو، سومی پانڈے اور مشیر خان ایک، ایک وکٹ لینے میں کامیاب رہے۔

آسٹریلیا کے 254 رنز کے ہدف کے تعاقب میں انڈین انڈر-19 ٹیم کے صرف دو ہی بلے باز کریز پر زیادہ وقت گزار سکے۔ ان میں سے ایک اوپنر ادارش سنگھ تھے جنہوں نے 47 رنز کی اننگز کھیلی اور دوسرے موروگن ابھیشیک تھے جو 42 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

جنوبی افریقہ کے خلاف سیمی فائنل میں ابتدائی وکٹیں آغاز میں ہی گنوانے کے بعد بھی وہ میچ جیتنے والی انڈین ٹیم آسٹریلین بولنگ کے سامنے بے بس دکھائی دی اور صرف 174 رنز ہی بنا سکی۔

آسٹریلیا کی جانب سے ریف مک میلن اور ماہلی بیئرڈمین نے تین، تین وکٹیں حاصل کیں۔

آئی سی سی انڈر-19 کے فائنل میں پہنچنے والی آسٹریلیوں ٹیم نے ٹورنامنٹ کے دوسرے سیمی فائنل میں پاکستان کو ایک مشکل مقابلے کے بعد شکست دی تھی۔

پاکستان کی انڈر-19 ٹیم جو ٹورنامنٹ میں بنا کوئی میچ ہارے سیمی فائنل میں پہنچی تھی آسٹریلیا کے خلاف جیت سے صرف ایک وکٹ دوری پر رہ گئی تھی۔




Source link

Facebook Comments

رائے دیں

Back to top button
نوٹیفیکیشن فعال کریں OK No thanks
Close

Adblock Detected

برائے مہربانی ایڈ بلاکر ختم کیجئے