منتخب کالم

100 لفظوں کی کہانی /

ٹارگٹ ……

میں نے موبائل فون استعمال کرنا چھوڑ دیا ہے،

ڈوڈو نے انکشاف کیا۔

کیوں؟ میں نے حیران ہوکر پوچھا۔

کیونکہ اسرائیل کے پاس تباہ کن ٹیکنالوجی ہے۔

اس کے ایجنٹ سیٹلائٹ کے ذریعے ٹارگٹ کرکے مار سکتے ہیں،

ڈوڈو کے لہجے میں تشویش تھی۔

کیا تم اسماعیل ہانیہ ہو؟ میں نے سوال کیا۔

نہیں، ڈوڈو نے منہ بنایا۔

حسن نصر اللہ؟ حزب اللہ سے کوئی تعلق ہے؟

نہیں۔

کیا تمہارا نام بشار الاسد ہے؟

نہیں بھئی۔

پھر اسرائیلی ایجنٹ تمھیں کیوں مارنا چاہیں گے؟

ڈوڈو نے میرے کان میں سرگوشی کی،

کیونکہ میں فیس بک پر اسرائیل کے خلاف لکھتا ہوں۔

مزید خبریں۔۔۔

Source link

Author

Related Articles

Back to top button