fbpx
ادبی خبریں

عابد رشید کے شعری مجموعے “دھنک ” کی تقریب پذیرائی کی چند جھلکیاں

عابد رشید کے شعری مجموعے “دھنک ” کی تقریب پذیرائی کی چند جھلکیاں

 

عابد رشید

( رپورٹ : محبوب ظفر)30 اگست 2022ء ، ادبی و ثقافتی تنظیم “زاویہ” کے زیرِ اہتمام اور اکادمی ادبیات پاکستان کے تعاون سے معروف شاعر جناب عابد رشید کے شعری مجموعے “دھنک” کی نہایت شاندار, بھرپور اور یادگار تقریب منعقد ہوئی۔

نامور شاعر،شاعرہ اور ادیب
نامور شاعر،شاعرہ اور ادیب

صدارت جناب افتخار عارف نے فرمائی۔ مہمانانِ خصوصی پروفیسر جلیل عالی اور ڈاکٹر یوسف خشک تھے۔ نظامت کے فرائض زاویہ کے روحِ رواں محبوب ظفر نے ادا کیے۔

جناب افتخار عارف ,پروفیسر جلیل عالی ,ڈاکٹر یوسف خشک
جناب افتخار عارف ,پروفیسر جلیل عالی ,ڈاکٹر یوسف خشک

اظہار خیال کرنے والوں میں جناب نسیمِ سحر, ڈاکٹر انعام الحق جاوید, جناب حسن عباس رضا اور محترمہ صباح کاظمی شامل تھیں۔جناب نسیمِ سحر, ڈاکٹر انعام الحق جاوید, جناب حسن عباس رضا اور محترمہ صباح کاظمی

تلاوت اور نعتِ رسولۖ کی سعادت قاری ذیشان حیدر نے حاصل کی۔ جڑواں شہروں کے اہلِ قلم اور اہلِ ذوق احباب کی بڑی تعداد کی شرکت سے اکادمی کا ہال آخر تک کھچا کھچ بھرا رہا۔ ریڈیو پاکستان اسلام آباد اور سماء ٹی وی چینل نے پوری تقریب کی ریکارڈنگ کی۔

 

Facebook Comments

Related Articles

رائے دیں

Back to top button