fbpx
خبریں

ڈرامہ ’میرے ہمسفر‘ کے بعد بہت زیادہ شہرت ملی، ہانیہ عامر

پاکستانی فلموں اور ڈراموں کی خوبرو اداکارہ ہانیہ عامر نے شہرت کے بعد زندگی میں آنے والی مشکلات کے بارے میں بتا دیا۔

ایک یوٹیوب چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے ہانیہ عامر نے اے آر وائی ڈیجیٹل کے سُپرہٹ ہونے والے ڈرامے ’میرے ہمسفر‘ کا ذکر کیا جس میں انہوں نے اداکار فرحان سعید کے ساتھ مرکزی کردار نبھایا تھا۔

انٹرویو میں ہانیہ عامر نے کہا کہ ویسے تو لوگ مجھے پہلے سے ہی جانتے تھے لیکن ’میرے ہمسفر‘ کے بعد بہت زیادہ شہرت ملی جس پر خوش ہوں۔

ہانیہ عامر نے کہا کہ بہت زیادہ مشہور ہو جانا بھی الجھ میں ڈال دیتا ہے، ایک کمزور انسان کیلیے اتنی زیادہ شہرت ملنا بھی پریشانی ہوتی ہے، خدا کا شکر ادا کرتی ہوں کہ اُس نے مجھے بہت سے چیزوں سے نوازا ہے۔

گزشتہ سال ہانیہ عامر نے ایک انٹرویو میں بتایا تھا کہ انہیں کیریئر کے آغاز میں کیا مشکلات در پیش رہیں۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ جب پہلی فلم کیلیے آڈیشن دیا تو مجھے فوری منتخب کر لیا گیا تھا، مجھے کنٹریکٹ تھمایا گیا جس پر بغیر پڑھے ہی دستخط کر دیے۔

’جب والدہ کو بتایا کہ فلم کے لیے میری سلیکشن ہوگئی ہے تو انہوں نے خاندان والوں کا ردعمل سوچ کر مجھے منع کر دیا۔ میں نے والدہ کو سمجھایا کہ اب کنٹریکٹ پر دستخط کر چکی ہوں، یہ میری پہلی اور آخر فلم ہوگی اور کسی کو پتا نہیں چلے گا۔‘

ہانیہ عامر نے بتایا تھا کہ والدہ کے منع کرنے کے باوجود میں انسٹاگرام پر فلم سے متعلق پوسٹرز کرنے لگی تھی، ایک دن ماموں اور خاندان کے دیگر افراد گھر آگئے اور ہماری لڑائی ہوگئی۔

’والدین کی علیحدگی کے بعد والدہ اور بہن کے ساتھ رہتی تھی، خاندان والوں سے جھگڑے کے بعد میں نے گھر کی ذمہ داریاں خود اٹھانے کا فیصلہ کیا اور اب تک اپنا گھر خود چلاتی ہوں۔ رشتہ داروں سے اب بھی دوریاں ہیں۔‘

Comments




Source link

Facebook Comments

Related Articles

رائے دیں

Back to top button