fbpx
خبریں

بلوچستان: 35 اضلاع میں بلدیاتی انتخابات کا آخری مرحلہ شروع

بلوچستان کے 35 اضلاع میں آج (جمعرات کو) کونسلروں کی حلف برداری ہوئی، جس کے بعد چیئرمین اور وائس چیئرمین کے لیے پولنگ ہو رہی ہے، اس طرح کوئٹہ کے علاوہ صوبے میں بلدیاتی انتخابات کا مرحلہ مکمل ہو جائے گا۔ 

بدھ کو الیکشن کمیشن آف پاکستان کے بیان میں کہا گیا تھا کہ بلوچستان کے 35 اضلاع (سوائے کوئٹہ) کی ڈسٹرکٹ کونسلز کے اراکین کی حلف برداری اور کونسلز چیئرمین اور وائس چیئرمین کے عہدوں کے لیے انتخابات جمعرات کو ہو رہے ہیں۔

بیان میں مزید بتایا گیا کہ صوبائی الیکشن کمیشن بلوچستان کے کوئٹہ میں دفاتر میں انتخابات کی نگرانی کی غرض سے کنٹرول روم قائم کیا گیا ہے۔ 

’ضلع کونسلز کے لیے 1266 منتخب اراکین پہلے حلف اٹھائیں گے اور بعدازاں چیئرمین اور وائس چیئرمین کے عہدوں کے لیے ووٹ کا حق استعمال کریں گے، جس کے لیے پولنگ صبح آٹھ  سے شام چار بجے تک جاری رہے گی۔‘ 

انتخابی عمل کے دوران امن و امان کی صورت حال کو کنٹرول میں رکھنے کی خاطر صوبائی حکومت نے تمام اضلاع میں دفعہ 144 لگا رکھا ہے، جبکہ پولنگ سٹیشنز پر پولیس لیویز اور ایف سی سمیت دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکار تعینات ہوں گے۔  

اہم سیاسی اتحاد

بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے سیاسی جماعتوں کے درمیان اتحادوں کی تشکیل اور امیدواروں کا نام فائنل کرنے کا سلسلہ بدھ کو رات گئے تک جاری رہا۔ 

ضلع کوہلو میں چیئرمین کی نشست کے لیے میر نثار احمد مری اور نوابزادہ شاہ زین مری اور وائس چیئرمین کی نشست پر میر مہروز مری اور وڈیرہ غازی خان لوہارانی مد مقابل ہیں، جبکہ ضلع قلعہ عبداللہ میں جمعیت علمائے اسلام اور پشتون خواہ میپ کا اتحاد ہے، جس کے تحت چیئرمین کے لیے جے یو آئی کے حاجی دین محمد سیگی اور ڈپٹی چیئرمین کے لئے پشتون خواہ میپ کے اکبر خان کاکڑ امیدوار ہیں۔

عوامی نیشنل پارٹی کے ملک محیب اللہ کاکڑ چیئرمین جبکہ ملک حنیف خان اچکزئی ڈپٹی چیئرمین کے لیے قسمت آزمائیں گے۔ 

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

اسی طرح  ضلع نوشکی میں بلوچستان نیشنل پارٹی اور جمعیت کے امیدواروں کے درمیان مقابلہ ہے، جبکہ ضلع دکی میں چیئرمین اور وائس چیرمین کے لیے 28 ووٹرز اپنا حق رائے دہی استعمال کر رہے ہیں، جن میں چیئرمین شپ کے لیے آزاد پینل کی جانب سے حاجی خیر اللہ ناصر جبکہ عوامی اور مشترکہ پینل کی جانب سے سردار اعظم ترین اور وائس چیئرمین کے لیے آزاد پینل کی جانب سے جمعرات خان شادوزئی اور مشترکہ پینل کی جانب سے حاجی دلبر خان ناصر مد مقابل ہیں۔ 

مکران کے ضلع  پنجگور میں بی این پی عوامی اور نیشنل پارٹی کے درمیان مقابلہ ہے، جبکہ ضلع کچھی میں چیئرمین کے لیے رند پینل کے سردارزادہ میر بیبرگ خان رند جبکہ وائس چیئرمین کا نام تاحال سامنے نہیں آیا اور گیلو پینل کی جانب سے چیئرمین کے لیے حاجی تاج محمد رئیسانی اور وائس چیئرمین کے لیے ماما عبدالستار بنگلزئی کے نام ہیں۔

ضلع بارکھان میں چیئرمین اور وائس چیئرمین کے لیے بالترتیب سردار عبدالرحمن پینل کے سردارزادہ عبدالغفور خان کھیتران  اور وڈیرہ شاہ نواز کھیتران، نیشنل پارٹی کے احسن ایاز کھیتران انتخاب لڑ رہے ہیں۔ 

دیگر اضلاع میں بھی مختلف سیاسی جماعتوں میں مقابلہ جاری ہے۔ 




Source link

Facebook Comments

Related Articles

رائے دیں

Back to top button