خبریں
وکی کوشل کا شادی کے کھانے سے متعلق دلچسپ انکشاف

بالی ووڈ کے معروف اداکار وکی کوشل نے شادی کے کھانے سے متعلق دلچسپ انکشاف کردیا۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکار وکی کوشل نے حال ہی میں امیتابھ بچن کے شو کون بنے گا کروڑ پتی میں شرکت کی اور جودھ میں شادی کے کھانے سے متعلق بتایا۔
شو میں ایک خاتون کے سوال پر وکی کوشل نے بتایا کہ ’ناشتے کا فیصلہ میں نے کیا تھا کیونکہ اس میں ’چھولے بٹورے‘ آلو کے پراٹھے یہ سب لازمی تھا۔
کوشل نے بتایا کہ کھانے کا مینو کترینہ کی پسند کا تھا کیونکہ ویسے بھی کسی وجہ سے 8 بجے کے بعد پنجابیوں کو کوئی فرق نہیں پڑتا کہ کیا کھا رہے ہیں۔
وکی کوشل کے جواب میں شو میں شریک مہمان اور امیتابھ بچن بھی بے ساختہ مسکرانے پر مجبور ہوگئے۔
واضح رہے کہ وکی کوشل اور کترینا کیف دسمبر 2021 میں راجستھان میں شادی کے بندھن میں بندھے تھے جس کی ویڈیوز اور تصاویر وائرل ہوگئی تھیں۔
You must log in to post a comment.