fbpx
خبریں

بھارت سے جیت جائیں لیکن ورلڈکپ! شاداب نے کیا کہا؟

قومی ٹیم کے آل راؤنڈر شاداب خان نے کہا ہے کہ ہمیں صرف بھارت سے میچ پر توجہ مرکوز نہیں کرنی بلکہ پورے ورلڈکپ کا سوچنا ہے۔

سینئر صحافی سے آن لائن گفتگو میں شاداب خان نے کہا کہ ایشیاکپ کے بعد ہمیں ورلڈکپ کے لیے بھارت جانا ہے جہاں ہمیں انہی کی سرزمین پر بھارت سے مقابلہ کرنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پریشر تو بہرحال ہوتا ہے اور بھارت کے ہوم کراؤڈ کے سامنے تو زیادہ ہوگا لیکن اس کا اپنا ہی مزہ ہے۔

شاداب کا کہنا تھا کہ ہمیں صرف بھارت کا نہیں پورے ورلڈکپ کا سوچنا چاہیے اگر ہم انڈیا سے جیت جائیں اور ورلڈکپ ہار جائیں تو اس کا فائدہ نہیں۔

آل راؤنڈر نے کہا کہ اگر بھارت سے خدانخواستہ ہار جاتے ہیں اور ورلڈکپ جیت جاتے ہیں تو ہمارا اصل مقصد تو ٹرافی جیتنا ہی ہے ہم جس ٹورنامنٹ میں بھی جاتے ہیں تو کوشش یہی ہوتی ہے وہ جیتیں۔

Comments




Source link

Facebook Comments

Back to top button