fbpx
خبریں

گنگنا کر سبزی بیچنے والے اٹک کے ٹک ٹاکر

عبدالرحیم پشتون یوں تو کافی عرصے سے ٹک ٹاک پر ویڈیوز بنا رہے تھے لیکن ان کی ویڈیوز وائرل تب ہوئیں جب انہوں نے گنگنا کر سبزی بیچنا شروع کی۔

عبدالرحیم کی عمر 22 سال ہے اور وہ اٹک کے سول بازار میں سبزی بیچتے ہیں۔

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

عبدالرحیم کوپچپن سے ہی گانے میں دلچسپی تھی۔ پھر یوں ہوا کہ ٹک ٹاک پر مشہوری کے شوق میں انہوں نے کئی وڈیوز تو اپ لوڈ کیں لیکن کوئی خاطر خواہ کامیابی نہ ہوئی۔

پھر ایک دن انہوں نے سر عام بازار میں ریڑھی پر سبزی انڈین پاکستانی اور یہاں تک کہ انگلش گانوں کے بھی سر لگا کر بیچنی شروع کر دی۔

اس کے بعد ان کی ویڈیوز وائرل ہونا شروع ہوئیں اور ان کے ٹک ٹاک اکاؤنٹ میں اس رپورٹ کے فائل کرنے تک تقریبا 15 لاکھ لائکس آ چکے ہیں۔

عبدالرحیم نے انڈپینڈنٹ اردو کو بتایا کہ شام تک ان کی سب سبزی بک جاتی ہے اور گاہک ان سے گنگنانے کے انداز میں سبزی بیچنے کی خواہش بھی کرتے ہیں۔

انہوں نے یہ بھی کہا جب بھی وہ سبزی کی ریڑھی لے کر گلی محلوں میں جاتے ہیں تو بچے پہچان کر ان کی ویڈیوز میں گنگنائے ہوئے گانے گانا شروع کر دیتے ہیں۔




Source link

Facebook Comments

Back to top button