fbpx
خبریں

’میرے شوہر کو خطرناک بیماری ہوگئی ہے‘ جینیلیا ڈی سوزا کی ویڈیو وائرل

بالی ووڈ کی معروف اداکارہ جینیلیا ڈی سوزا کی دلچسپ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر جینلیا ڈی سوزا نے مزاحیہ ویڈیو شیئر کی جس میں شوہر رتیش دیش مکھ خاموش بیٹھے ہیں اور جینیلیا ڈاکٹر سے بات کررہی ہیں۔

جینیلیا لپسنگ کرتے ہوئے کہتی ہیں کہ ڈاکٹر صاحب میرے پتی (شوہر) کو ایک خطرناک بیماری ہوگئی ہے۔

ڈاکٹر پوچھتے ہیں کیا ہوا ہے؟ وہ کہتی ہیں کہ ’نیند میں بولتے رہتے ہیں آپ پلیز بتاؤ میں کیا کرو؟‘ ڈاکٹر کہتے ہیں کہ ’تو انہیں دن میں بولنے دیا کرو ناں۔‘

جینیلیا ڈی سوزا نے چند گھنٹوں قبل یہ ویڈیو شیئر کی جسے ہزاروں کی تعداد میں مداح دیکھ چکے ہیں اور اس پر دلچسپ تبصرے بھی کررہے ہیں۔

واضح رہے کہ جینیلیا دیش مکھ سوشل میڈیا پر اکثر مزاحیہ ویڈیوز شیئر کرتی رہتی ہیں جسے ان کے مداح بھی پسند کرتے ہیں۔

اس سے قبل ویڈیو میں اداکارہ کہتی ہیں کہ ’کچھ تو پڑھی لکھی ہوگی یہ گرمی ورنہ اتنی ڈگری لے کر کون گھومتا ہے۔‘

شوبز جوڑی نے 2003 میں فلم تجھے میری قسم میں اداکاری کے جوہر دکھائے تھے۔

فلم کی ریلیز کے بعد دونوں شادی کے بندھن میں بندھ گئے تھے اور ان کے دو بیٹے 8 سالہ راہل اور 6 سالہ ریان ہیں۔

اداکاری کی بات کی جائے تو رتیش کے کریڈٹ پر کامیاب فلمیں برداشت، مستی، دھمال، ہاؤس فل، ایک ولن، بلف ماسٹر اور نیٹ فلکس کی پلان اے پلان بی شامل ہیں۔

جینیلیا ڈی سوزا بھی مستی، جانے تو یا جانے نا، چانس پہ ڈانس، لائف پارٹنر، تیرے نال لو ہوگیا اور فورس شامل ہیں۔

Comments




Source link

Facebook Comments

Back to top button