fbpx
خبریں

چترال جانے کے خواہش مند سیاحوں کیلیے اہم خبر آگئی

خیبر پختونخوا کے علاقے چترال جانے کے خواہش مند سیاحوں کیلیے ٹوورازم پولیس اور ڈی پی او لوئر چترال نے عوام کیلیے اہم پیغام جاری کر دیا۔

انسپکٹر انچارج ٹوورازم پولیس نے کہا کہ چترال کے تمام سیاحتی مقامات اور مارکیٹیں کھلی ہیں جہاں سیاح آ رہے ہیں، سیاح بے خوف ہو کر یہاں آئیں اور یہاں کسی قسم کا کوئی مسئلہ نہیں ہے۔

ٹوورازم پولیس کے مطابق مقامی اور ٹورسٹ پولیس سیاحوں کو تحفظ فراہم کر رہی ہیں۔

ڈی پی او لوئر چترال نے اپنے پیغام میں کہا کہ پاک فوج اور فرنٹیئر کور نے بہادری سے دہشتگردوں کی کارروائی کو ناکام بنایا، دہشتگردوں کے بزدلانہ حملہ کے بعد ہر قسم کی نقل و حرکت پر نظر رکھنے کیلیے پوسٹیں قائم کر دیں۔

ڈی پی او کے مطابق چترال ایک پُرامن علاقہ ہے یہاں تمام اسکول، کالجز اور بازار کھلے ہوئے ہیں، یہاں کے لوگ غیور ہیں اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ سیسہ پلائی دیوار کی طرح کھڑے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عوام سے گزارش ہے کہ مشکوک فرد یا چیز نظر آئے تو فوری متعلقہ تھانہ کو اطلاع دیں، چترال پولیس بہت بہادر ہے اور دہشتگردوں کی کسی بھی کارروائی کا مقابلہ کرنے کو تیار ہیں، دہشتگردوں کو ختم کرنے کیلیے کسی بھی حد تک جا سکتے ہیں۔

چند روز قبل چترال میں پاک افغان سرحد پر دہشتگردوں نے جدید ہتھیاروں کے ساتھ دو فوجی چوکیوں پر حملہ کیا تھا جس میں سکیورٹی فورسز کے چار جوان شہید ہوئے تھے۔

سکیورٹی فورسز کی بروقت کارروائیوں سے دہشتگردوں کو بھاری نقصان پہنچا تھا۔ فوج کی جانب سے جھڑپ کے دوران 12 دہشتگردوں کو ہلاک کیا گیا تھا۔

Comments




Source link

Facebook Comments

Back to top button