عالیہ بھٹ اور ایشیا امبانی نے مشترکہ کاروبار کرنے کا فیصلہ کرلیا

بالی وڈ کی ہردلعزیز اداکارہ عالیہ بھٹ اور ایشیا کے امیر ترین شخص میں سے ایک مکیش امبانی کی بیٹی ایشا امبانی نے مشترکہ طور پر بچوں کے لیے لوکل برانڈ متعارف کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔
عالیہ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر اس کا اعلان کرتے ہوئے اپنی اور ایشا کی تصویر بھی شیئر کی، اداکارہ کا اپنی سوشل میڈیا پوسٹ پر کہنا تھا کہ مجھے یہ بتاتے ہوئے خوشی ہورہی ہے کہ ’ایڈ آ ماما‘ اور ’ریلائنس ریٹیل وینچر لمیٹڈ‘ نے ایک مشترکہ منصوبے کا آغاز کیا ہے۔
انھوں نے لکھا کہ ’ایڈ آ ماما بڑے دل کا حامل اور ایک عمدہ وینچر ہے جب کہ ریلائنس بھارت کا سب سے بڑا ریٹیلر ہے۔ ہمارا خواب مشترک ہے اور وہ یہ ہے کہ بچوں کے لیے ایک بہتر لوکل برانڈ متعارف کرایا جائے۔‘
’یہ برانڈ نہ صرف پوری طرح سے محفوظ ہوگا بلکہ والدین کے لیے بھی قابل قبول اور اس زمین کے لیے بھی دوستانہ ہوگا۔‘
’روکی اور رانی کی پریم کہانی‘ کی اداکارہ کی پوسٹ انسٹا گرام پر وائرل ہوتے ہی مداحوں کے کمنٹس کا تانتا بندھ گیا جو انھیں اس پروجیکٹ کے لیے مبارکبا دے رہے ہیں۔
You must log in to post a comment.